بے خوابی - Insomnia

آج میرا موضوع بے خوابی ہے یعنی نیند کا نہ آنا۔دراصل ہم نے اپنے آپ کو اتنا مصروف کر لیا ہے کہ ہمارے پاس اپنی نیند پوری کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔ھالانکہ بہترین نیند سب کے لئے ضروری ہے اور ہر شخص کو چھ سے آٹھ گھنٹے نیند پوری کرنی ضروری ہے تب ہی وہ اگلے روز زیادہ چست ی سے اپنے کام سر انجام دے سکے گا۔نیند پوری نہ ہونے سے کئی دماغی اور نفسیاتی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔آپ نیند کا وقت ضرور مقرر کریں ۔آپ نے سنا ہو گا کہ جلد سونا اور جلد اٹھنا صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ٓپ اپنی اور اپنے بچوں کی نیند کا بے حد خیال رکھیں۔کئی ذہنی مصروفیات ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے ہم نیند سے دور رہتے ہیں۔کچھ جسمانی بھی ہو سکتی ہیں۔جیسے انتڑیوں کی حرکات،دوران خون میں کمی و بیشی،مثانہ کا پھول جانا اس طرح کی اور کئی تکالیف ہیں۔جن میں سر درد ہو تا ہے کچھ ایسی مصروفیات ہیں جو نفسیاتی ہوتی ہیں۔جن کا تعلق جذبات سے ہوتا ہے۔یا ہمارے ذہن میں خیالات ہوتے ہیں جو ہمیں نیند سے کوسوں دور رکھتے ہیں۔

نیند وہی ہے جو آپ کو قدرتی طریقے سے آئے۔نہ کہ آپ خواب آور گولیاں لیکر نیند لائیں۔دونوں نیندوں میں بہت فرق ہے۔خواب آور گولیاں کھانے سے انسان نشے کا عادی ہو جاتا ہے اور دوسرا نقصان یہ کہ پھر قدرتی نیند نہیں آئے گی نیند کے لئے آپ کو خواب آور گولی ہی کا سہارا لینا پڑے گا۔لہذا مختصر کرتا ہوں کہ جب بھی آپ بستر پر سونے کے لئے جانے لگیں تو اپنی تمام جسمانی اور ذہنی مصروفیات کو ایک طرف رکھ دیں۔تاکہ آرام کی نیند پوری ہو جانے کے بعد آپ اگلے دن کے پھر سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے سستی اور کاہلی آپ کا مقدر ہوگی۔اچھی نیند کے لئے دن بھر خوب کام کریں کیونکہ تھکاوٹ سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔رات سونے سے پہلے دودھ کا ایک گلاس یا پھر کوئی بھی ہلکی غذا کھا لیں کیونکہ خالی پیٹ بھی نیند نہیں آتی۔اپنے تمام معمولات دن کے اوقات میں ہی پورے کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ بلا وجہ رات کو جاگنا اعصابی کمزوری کا ماعث بنتا ہے۔آخر میں میں کہوں گا کہ ہر شخص کو اپنی غذا،ورزش،آرام و کام،ذہنی اور جسمانی مصروفیات کے اوقات کار مقرر کر لینے چاہیں۔

﴿ہومیوادویات:۔
٭اگر کسی کو صدمہ یا کسی خوف اور ڈر کی وجہ سے نیند نہ آئے تو اسے ایکو نائیٹ 30 دن میں تین بار چند قطرے پانی میں ملا کر دیں۔
٭گر جسمانی یا ذہنی تھکاوٹ کی وجہ سے نیند نہ آئے تو آرنیکا 30 کے چند قطرے پانی میں ڈال کر دین میں تین بار پلائیں۔
٭اگر نصف شب آنکھ کھل جائے جس کی وجہ بے چینی اور اضطراب ہواور پھر نیند نہ آئے تو ارسینک البم 30دن میں تین بار دو گھونٹ پانی میں ملا کر پلائیں۔
٭اگر چھوٹا بچہ ہے اور رات کو نہیں سوتا ،چڑچڑاپن رہتا ہے تو ایسے بچے کو کیمولا6 ڈاکٹر کی ہدایت پر کیونکہ یہاں عمر کا پتا ہونا ضروری ہے
٭بہت زیادہ مصروفیت یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے نیند نہ آئے ۔اور جب سو کر اٹھے تو تھکا ہوا محسوس کریاور چڑچڑاپن ہو تو ایسے مریض کو نکس وامیکا 200رات سونے سے پہلے ہفتہ میں صرف ایک بار تھوڑے سے پانی میں چار قطرے ملا کر پلائیں۔اس دوائی کو ہفتہ میں صرف ایک بار استعمال کرنا ہے۔اگر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا ہو تو پھر نکس وامیکا30 استعمال کروائیں۔
٭آپ کو جو مضمون پسند آئے براہ مہربانی اسے لائیک کریں اور اپنے کمنٹس ضرور دیں۔میں آپ کے کمنٹس کا ضرور جواب دوں گا۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1842061 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More