ٹیپو سلطان کی انگوٹھی لندن میں نیلام

ٹیپو سلطان ہندوستان میں برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے۔ آپ نے اور آپ کے والد سلطان حیدر علی نے 50 سال تک انگریزوں کو روکے رکھا اور کئی بار انگریزی افواج کو شکست سے دو چار کیا۔

حال ہی میں سلطنت میسور کے معروف بادشاہ ٹیپو سلطان کی ایک انگوٹھی لندن میں ہونے والی نیلام کی گئی ہے۔
 

image


سونے سے بنائی گئی یہ قدیم انگوٹھی لندن کے نیلام گھر کرسٹیز میں فروخت کی گئی ہے۔ جہاں اس نادر انگوٹھی کی قیمت دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر طے پائی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انگوٹھی 1799 میں ایک برطانوی فوجی کمانڈر نے ٹیپو سلطان کو لڑائی میں شکست دینے کے بعد ان کے جسم سے اتار لی تھی۔

اس انگوٹھی کا وزن 41.2 گرام ہے جبکہ اسے ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا ہے۔ نیلامی میں کامیاب ہونے والے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
 

image

اس سے قبل 2012 میں بھی اس انگوٹھی کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تاہم اسے بعد میں روک دیا گیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A ring belonging to an 18th Century Indian ruler has been sold at an auction in London amid criticism from heritage groups. The jewelled golden ring was sold for £145,000 by Christie's auction house. It belonged to Tipu Sultan, a Muslim king, and is notable because it was inscribed with the name of a Hindu God.