سال 2014: دنیا کے مہنگے ترین گھر

اگر آپ کسی بڑے گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ادائیگی بھی بڑی کرنا ہوگی لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں- دنیا میں موجود مہنگے ترین گھر صرف رقبے میں ہی بڑے نہیں ہوتے بلکہ انتہائی پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ بھی ہوتے ہیں- حال ہی میں امریکی بزنس میگزین "فاربز" نے دنیا کے قیمتی ترین گھروں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق سال 2014 کا دنیا کے مہنگے ترین گھر کا اعزاز ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے ممبئی میں تعمیر گھر انتیلیا کے پاس ہے-
 

Antilia
اس گھر کے بارے میں آپ متعدد بار پڑھ چکے ہوں گے لیکن آج اس کا ذکر اس فہرست میں دنیا کے سب سے مہنگے ترین گھر کے حوالے سے کیا جارہا ہے- انڈیا کے شہر ممبئی میں تعمیر کیا جانے والا 27 منزلہ گھر معروف ہندوستانی کاروباری شخصیت مکیشن امبانی کی ملکیت ہے- یہ گھر 4 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس گھر میں تین ہیلی کاپٹر پیڈز موجود ہیں- یہ گھر متعدد پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہے جس میں فٹنس جم بھی شامل ہے- اس گھر کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے-

image


Villa Leopolda
فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس میں واقع اس گھر کو حاصل ہے جس کے مالک Lily Safra ہیں- 20 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر بادشاہ لیوپولڈ دوئم کے پانی کے کنارے تعمیر کروائے گئے گھروں میں سے ایک ہے- بادشاہ نے یہ گھر اپنی متعدد بیویوں کے لیے تعمیر کروائے- اس وقت اس گھر کی مالیت 750 ملین ڈالر ہے- 2008 میں روسی ارب پتی Mikhail Prokhorov نے اس گھر کو خریدنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت اس کی قیمت 500 ملین یورو مقرر کی گئی تھی- لیکن بعد میں میخائل اس ڈیل سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں انہیں 50 ملین یورو کے ڈپازٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے-

image


Fair Field
نیویارک کے علاقے Sagaponack میں واقع یہ گھر دنیا کا تیسرا مہنگا ترین گھر ہے اور عارضی ٹیکس اسسمنٹ کے مطابق اس گھر کی مالیت 248.5 ملین ڈالر ہے- اس گھر میں 29 بیڈروم٬ 3 سوئمنگ پول اور ذاتی پاور پلانٹ موجود ہے-اس گھر کے مالک ارب پتی صنعت کار Ira Rennert ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 6 بلین ڈالر ہے-

image


One Hyde Park
حال ہی لندن میں واقع ان اپارٹمنٹس میں ایک پینٹ ہاؤس 237 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے جس کے بعد یہ گھر دنیا کا چوتھا مہنگا ترین اپارٹمنٹ بن گیا ہے- یہ اپارٹمنٹ کسی مشرقی یورپی باشندے کو فروخت کیا گیا ہے جس کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں- لیکن مختلف اندازوں کے مطابق یہ بھی کوئی ارب پتی شخصیت ہی ہے-

image


Kensington Palace Gardens
فہرست میں پانچویں پوزیشن بھی لندن کے ایک گھر ہی کو حاصل ہے جو کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل کی ملکیت ہے- اس گھر کی مالیت 222 ملین ڈالر ہے جبکہ لکشمی متل کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 16.6 بلین ڈالر ہے- یہ گھر 2008 میں ارب پتی شخصیت Noam Gottesman نے لکشمی متل کو فروخت کیا تھا-

image


One Hyde Park
دنیا کا چھٹا مہنگا ترین گھر بھی لندن کے One Hyde Park اپارٹمنٹس میں ہے جو کہ 2011 میں 221 ملین ڈالر کا خریدا گیا تھا- یہ اپارٹمنٹ یوکرین سے تعلق رکھنے والے امیر ترین فرد Rinat Ahkmetov نے خریدا تھا جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 11.8 بلین ڈالر ہے- 25 ہزار اسکوائر فٹ کے حامل اس اپارٹمنٹ میں بلٹ پروف شیشے نصب ہیں-

image


Ellison Estate
فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والا گھر دنیا کی مشہور سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے مالک لیری ایلسن کی ملکیت ہے- ایک اندازے کے مطابق اس گھر کی مالیت 200 ملین ڈالر ہے- 23 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر 2004 میں جاپانی طرز پر تعمیر کیا گیا جس کے باہر ایک مصنوعی جھیل بھی موجود ہے- لیری ایلسن کے اثاثوں کی مالیت 51.4 بلین ڈالر ہے-

image


Kensington Palace Gardens
لندن میں واقع یہ گھر روس کی ارب پتی کاروباری شخصیت Roman Abramovich کی ملکیت ہے اور اس گھر کی مالیت 140 ملین ڈالر ہے- دنیا کے مہنگے ترین گھروں کی اس فہرست میں یہ آٹھویں پوزیشن پر ہے- اس عمارت میں دیگر جدید سہولیات کے علاوہ ٹینس کورٹ٬ ہیلتھ سینٹر اور آٹو میوزیم بھی موجود ہے-

image


Blossom Estate
نویں پوزیشن پر آنے والے اس گھر کی مالیت تقریباً 130 ملین ڈالر ہے جبکہ یہ گھر سمندر کے کنارے تعمیر ہے- یہ گھر Fla میں واقع Palm Beach کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ Ken Griffin کی ملکیت ہے اور ان کی اثاثوں کی مالیت 5.2 بلین ڈالر ہے-

image

Xanadu 2.0
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کے نام سے کوئی واقف نہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین گھروں کی فہرست میں ان کا گھر دسویں پوزیشن پر ہے جس کی مالیت 120.5 ملین ڈالر ہے- بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 77.5 بلین ڈالر ہے- یہ ایک انتہائی جدید گھر ہے جس میں زیر آب میوزک سسٹم سے آراستہ ایک سوئمنگ پول بھی موجود ہے- اس گھر میں 2500 اسکوائر فٹ پر پھیلا ایک جم اور ایک لائبریری بھی موجود ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Property values are going up in the ultra-luxury market. Most Expensive Homes In The World owned by members of the FORBES Billionaires List. Several either traded hands or boast an assessed value at more than twice that figure. The least expensive of these ultra-pricey homes traded hands for $88 million.