کچا آم (کیری)٬ جتنا سستا اتنے ہی قیمتی فوائد

پکے میٹھے آم ایک لذیذ، صحت مند اور دنیا میں بہت زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے ، مگر کچا آم بھی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور یہ بھی اپنے اندر بے شمار غذائی و دوائی اثرات رکھتا ہے۔۔ کچا آم ترش‘ قابض اور دافع سکروی ہوتا ہے۔ کچے آم میں وٹا من بی ون اور بی ٹو پکے ہوئے آم کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

کچے آم کا چھلکا قابض اور مقوی ہوتا ہے۔ شدید گرمی سے بچنے کیلئے کچے آم کو آگ میں بھون کر اس کا نرم گودا شکر اور پانی میں ملا کر شربت کے طور پر استعمال کرنے سے گرمی کے اثرات کم ہو جاتے ہیں-
 

image


کچے آم جنہیں کیری بھی کہا جاتا ہے٬ پر نمک لگا کر کھانے سے پیاس کی شدت کم ہو جاتی ہے جبکہ پسینے کی وجہ سے جسم میں ہونے والی نمک کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے-

کیری میں موجود وٹامن سی خون کی نالیوں کو زیادہ لچکدار بناتی ہے خون کے خلیات کی تشکیل میں بھی مددگار ہوتی ہے غذا میں موجود آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں بھی یہ وٹامن کی معاونت کرتی ہے اور جریان خون روکتی ہے-

کچے آم میں تپ دق، انیمیا اور پیچش سے بچاﺅ کیلئے جسم کی مزاحمتی صلاحیت کو طاقتور بنانے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ جگر کو صحت مند بناتے ہیں بعض حکیم صفرادی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کیری کی قاشوں کو شہد اور کالی مرچ کے ساتھ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-
 

image

کچے آموں کو آنکھوں کے بعض امراض کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے-

کچے سبز آم معدے اور انتڑیوں کے علاج کیلئے بہت مفید ہیں۔ ایک یا دو کچے آم جن کی گٹھلی ابھی پوری طرح نہ بنی ہو نمک اور شہد کے ساتھ کھانا گرمی‘ اسہال‘ پیچش‘ بواسیر‘ صبح کے اضمحلال‘ پرانی بدہضمی‘ فساد ہضم اور قبض کیلئے بہت موثر علاج ہے۔

کچا سبز آم وٹامن سی کی وافر مقدار کے سبب خون کے امراض کا بھی کارگر علاج ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک لگتی ہے اور صفرا کم ہوتا ہے۔ جو بچے لاغر اور کمزور ہوں ان کیلئے تو عمدہ قدرتی ٹانک ہے۔

یہ خوش ذائقہ پھل نہ صرف خون پیدا کرنے والا قدرتی ٹانک ہے بلکہ گوشت بھی بناتا ہے اور نشاستائی اجزا کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم اور گلوکوز بھی رکھتا ہے۔ اسی لیے دل، دماغ اور جگر کے ساتھ ساتھ سینے اور پھیپھڑوں کیلئے بھی مفید ہے۔
 

image

مثانے کی پتھری دور کرنے کیلئے صبح نہار منہ کچے آم دو تین تولے روزانہ کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

کچے آموں کو آنکھوں کے مرض رتوندیاشب کوری (جس میں رات کے وقت دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے) میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر
ایسے لوگ جن کو نزلہ، زکام اور کھانسی ہو ان کو یہ ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Summer is only season for mangoes. Lot of things can be made with fresh raw mango. Mangoes can be eaten both raw and ripe. Raw mangoes have a sharp sour taste, while the ripe mangoes are juicy and sweet to eat. Mangos are used in ripe and unripe conditions and both are well-known for its medicinal properties.