طبی ماہرین نے دفاتر میں سخت گیر باس کے ماتحت کام کرنا
صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے-
ماہرین کے مطابق سخت گیر باس نہ صرف ذہنی پریشانیوں کا باعث بنتا ہے بلکہ
اس کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے-
|
|
امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات
سامنے آئی ہے کہ سخت گیر باس کے ساتھ کام کرنے والے لوگ شدید ذہنی تناؤ کا
شکار ہوتے ہیں جس سے ان کے جسم کو بیماریوں سے بچانے والا دفاعی نظام کمزور
ہوجاتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں کام کرنے والے لوگ امراض قلب اور ذیابیطس
سمیت کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں-
|