سری لنکا میں مچھلیوں کی بارش

سری لنکا کے ایک گاؤں میں غیر معمولی طور پر چھوٹی مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔ ضلع چلا میں واقع اس گاؤں کے رہائشیوں نے مچھلیوں کی بارش پر حیرانگی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے قریبی دریا سے ان مچھلیوں کو اٹھا کر اس گاؤں پر پھینک دیا۔
 

image


دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ پیر کو پیش آیا اور ان میں سے بعض کا سائز پانچ انچ تک تھا اور زندہ تھیں۔

گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے مکانات کی چھتوں پر بھاری چیزیں گرنے کی آوازیں سنائی دی۔

ایک اندازے کے مطابق گاؤں میں گرنے والوں مچھلیوں کا مجموعی وزن 50 کلوگرام کے قریب تھا۔

لوگوں نے مچھلیوں کو بالٹیوں میں اکٹھا کیا اور بعد میں ان کو پکا کر کھا گئے۔

سری لنکا میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے سال 2012 میں ملک کے جنوبی حصے میں جھینگا مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔
 

image


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ عام طور پر اس وقت پیش آتا ہے جب ہوا بگولے کی شکل میں قدرے کم گہرے پانی پر موجود ہو تو یہ پانی میں دائرے یا بھنور بنا کر اس میں موجود تقریباً تمام چیزیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور اس میں مچھلیوں کے علاوہ مینڈک بھی شامل ہوتے ہیں۔

بعض اوقات ایسے واقعات میں آبی حیات طوفان بادوباراں کے ساتھ زیادہ طویل فاصلہ بھی طے کرتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Villagers in west Sri Lanka have said they have been surprised and delighted by an unusual rainfall of small fish. The edible fish fell during a storm and are believed to have been lifted out of a river during a strong wind.