جان ہے تو جہان ہے٬ شیف سعادت

شیف سعادت صدیقی کسی تعریف کے محتاج نہیں ، وہ زندگی کے کٹھن مراحل طے کرکے آج اس مقام پر پہنچے ہیں، گزشتہ دنوں کے فوڈز کی ٹیم نے ان سے خصوصی بات چیت کی جو اب آپ سب کی نظر ہے۔

کے فوڈز: کے فوڈز کے مداح آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے ؟
شیف سعادت: میں نے اپنا کرئیرکا آغاز 18سے 20سال پہلے شروع کیا تھا،شروع شروع میں، میں نے مختلف ریسٹورینٹ میں کچن ہیلپرکے طور پر کام کیا جیسے میکڈونلڈزاور کے ایف سی،وغیرہ میں۔ تعلیم کے سلسلے میں، میں پاکستان سے باہر آسٹریلیا میں مقیم تھا،وہاں بھی کئی جابز کیں۔ پھر پاکستان آیا اور یہاں شیرٹن ہوٹل سے منسلک ہواجہاں2سال میں انکی مینجمنٹ ٹرینگ کی۔میں نے کرئیر میں بہت محنت کی وہاں ہر طرح کا کام کیا، ڈش واشر کاکام بھی کیااسکے علاوہ مختلف ہوٹلز کے ساتھ بھی کام کیا۔پھر واپس پاکستان سے باہر چلاگیا۔ جہاں میں نے باقاعدہ ہوٹل مینجمنٹ میں ڈگری لی اورساتھ میں فرینچ ریسٹورینٹ میں جاب کرتا رہا۔میں نے اپنی پڑھائی کو جاری رکھنے کے لئے ویٹر کے طور پر بھی کام کیا۔میں نے انٹرنیشل ہاﺅس آف ہینکی میںبھی کام کیاوہاں میں ریسٹورینٹ مینجر سے میں مینجر بن گیا۔کافی اسٹورز میرے حوالے تھے۔جہاں میں ان تمام ایریاز کو مینج بھی کرتا تھا۔ میں وہاں شیفس کو ٹرینگ بھی دیتا تھا۔پھر امریکہ سے ایک FDSٹیسٹ کیاجو کھانے کے حوالے سے ایک سرٹیفیکشن ہوتی ہے۔ پھر حال ہی میں ، میں نے ایک انٹرنیشنل ہیسپ کا ایک کورس کیا 2000ء میں میری شادی ہوئی۔2بیٹیاں ہیں۔ آج کل اے ار وائے زندگی کے ساتھ ہوں۔ اس سے پہلے اے آر وائے زوق میں تھا۔ پہلے 4سال اے آر وائے ڈیجیٹل میں رہا۔پاکستان آنے کے بعد میں نے کنور کا ایک اشتہارکیا جہاں انکو ایک شیف کی ضرورت تھی۔یہ میرا پہلا شو تھا۔ کنور میجک شو۔ بہت پسند کیا گیا۔کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ واپس کیوں آئے امریکہ سے۔ جب کہ وہاں کا لائف اسٹائل صحیح تھا۔ یہاں میرے والد والدہ صاحب اکیلے تھے۔ یہاں میں ایک بات کہوں گا کہ وہ دن ہے اور آج کا دن۔ ہر دن کئی نئے دروازے میرے لئے کھلتے رہتے ہیں۔ ایسا بھی ہوتا ہے جو ہم نے کبھی سوچا نہیں ہوتاہم وہ کام بھی کرسکتے ہیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر چیز کو پلان کرکے چلوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے جاب بھی کی پڑھائی بھی کی،آج کل میںاے آر وائے زندگی میں لائف اسٹال کچن کے شو میں ہو ں اور یہ تھا میری زندگی کا سفر۔

کے فوڈز: ایک گھریلو خاتون اور ایک شیف کے کھانوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟
شیف سعادت: سب سے اچھے کھانے گھریلو کھانے ہوتے ہیں۔شیف کے بارے میں یہ کہوں گا کہ شیف چیزوں کو زیادہ بہتر طریقے سے بنا لیتا ہے۔وہ مینج کرتا ہے مقدار کو ذائقے کو،کوسٹ کو،گھر میں بھی ایک خاتون یہ کر رہی ہوتی اپنے طور پر۔لیکن ہمارا فوکس زیادہ ہوتا ہے ان چیزوں پر کیونکہ ہم یہ چیزیںبیچ رہے ہوتے ہیں، ریسٹورینٹ میں یا ہوٹل میں،پھر ہم بہت سارے لوگوں کو مینج کر رہے ہوتے ہیں ایسا ضروری نہیں کہ ہر شیف ہرکھانے میں ہرفن مولا ہو۔میرا خیال یہ ہے کہ کسی بھی شیف کو ہر کھانے سے متعلق بنیادی باتیں ضروری معلوم ہوں۔

کے فوڈز: کیا آپ نے موڈلنگ یا ایکٹنگ بھی کی ہے؟ کبھی آفر ہوئی ہے؟
شیف سعادت: نہیں ایکٹنگ نہیں کی۔ لیکن کھانے کے حوالے ایک دو اشتہار کئے تھے۔ لیکن کوئی شوق نہیں ہے۔کیونکہ میں نے قریب سے اداکاروںکو دیکھا ہے چینل میں رہتے ہوئے۔ اسلئے میرے خیال میں یہ کافی مشکل کام ہے۔

کے فوڈز: گھر میں کوکنگ ایکسپرٹ کون ہیں؟
شیف سعادت: گھر میں میری بیگم کوکنگ ایکسپرٹ ہیں۔

کے فوڈز: اگر آپ فوڈ ایکسپرٹ نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟
شیف سعادت: بچپن میں میراشوق تھا کہ سولجربنوں۔ بغیر تیاری کے گیا تھا جسکی وجہ سے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا تھا اسلئے باورچی بن گئے۔

کے فوڈز: زندگی میں پہلی بار کیا بنایا اور ذائقہ کیسا تھا؟
شیف سعادت: سب سے پہلے میں نے چینی والا پراٹھا بنایا تھا۔لیکن کوکنگ ٹرینگ کرنے حاصل کرنے کے بعد پہلے میں اس وقت پالک پنیر شایدبنایاتھا اورایک گوری ڈش بیف ویلاٹن اور بٹر چکن بنائی تھی۔

کے فوڈز: اے آروائے سے کب سے وابسطہ ہیں؟
شیف سعادت: میں تقریبا آٹھ سال سے اے آر وائے میں ہوں۔ ہفتے میں ایک سے دو شو کرتا تھا۔ پھر جب چینل لانچ ہوا تو باقاعدہ انکے ساتھ رہاہوں۔
 

image


کے فوڈز: ماسٹر شیف کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ کیا ایسے مقابلے ہونے چاہئے؟
شیف سعادت: بالکل ایسے شو ہونے چاہئے ، اس میں ہمارے دوست شیف محبوب بھی ہیں۔ میں بھی وہاں ہوتا۔ لیکن آخری وقت میں ہماری کمپنی کا پیار آڑے آگیا، جسکی وجہ سے میں جا نہیں سکا۔

کے فوڈز: ڈائیٹ کرنے والے لوگوں کے لئے کوئی خاص پیغام؟
شیف سعادت: سوچنا کم کریں عمل کرنا زیادہ کریں۔ہیلدی لائف اسٹائل دیکھیں۔ایکسرسائز کریں، متوازن غذا کھائیں۔ بیکری کے آئیٹم ، کولڈ رنگ، چھوڑدیں۔ بازار کے بریڈ کے بجائے چپاتی کھالیں۔ اعتدال سے کھائیں۔ پہلے کھا لیں، پھر سوئیں۔ ایکسرائز کریں۔20سے25منٹ واک کریں۔

کے فوڈز: آپ کا پسندیدہ شیف کون سا ہے؟
شیف سعادت: شیف محبوب میرے پسندیدہ شیف ہیں۔ بلکہ بھائیوں کی طرح ہیں۔ میں ان سے فون پر رابطے پر رہتا ہوں۔ ماسٹر شیف میں بھی وہ مجھے مس کر رہے ہیں انکی خواہش تھی کہ میں وہا ں ہوتا۔انکے ہاتھ کا بنا نمکین گوشت بہت پسند ہے۔

کے فوڈز: کیا آپ کوکنگ کلاس بھی دیتے ہیں؟
شیف سعادت: میں کوکنگ کلاس نہیں دیتالیکن میں چاہتا ضرور ہوں۔ مجھے ٹیچنگ کا بہت شوق ہے۔انشاء اللہ اگر کبھی موقعہ ملا تو ضرور کروں گا بھلے فی سبیل اللہ ہو۔مجھے لگتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو ضرور ٹرین کروں جو روزگار کی تلاش میں ہوں کم تعلیم یافتہ ہوں۔ یہ میرا خواب ہے۔

کے فوڈز: رمضان میں ڈیپ فرائی چیزوں کا استعمال زیادہ ہوجاتاہے اسے کیسے کنٹرول کیاجائے؟
شیف سعادت: سچ کہا جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتامیں نے گھر میں بھی کوشش کی میرے پکوڑے سیک دئیے جائیں گے۔ ایک سال تک تو گھر میں کوشش کی لیکن آئلی کھانا تقریباً ہمارے کلچر کا ایک حصہ بن گئے ہیں۔

کے فوڈز: آپ ویک اینڈ پر کھانے کے لئے کہاں جانا پسند کریںگے؟
شیف سعادت: جین سو ئے کے نام سے ایک چائینیز ریسٹورینٹ آیا ہے میرے خیال سے بڑا اچھا چائنیز کھانے بنا رہے ہیں،اسکے علاوہ کھڈا مارکیٹ میںمینوکٹک اور ضمیر انصاری کے کباب بہت اچھے ہوتے ہیں۔اسکے علاوہ الکباب والے وغیرہ۔

کے فوڈز: گرمی میں اکثر لوگ پانی کی کمی کا شکارہوجاتے ہیں آپ انہیں کیا مشورہ دیں گے؟
شیف سعادت: پانی زیادہ پئیں۔ صبح اٹھ کے دو گلاس ضرور پئیں۔ اسکن صاف رہتی ہے اور آپ کا پیٹ بھرا رہتا ہے آپ متوازن غذا کھائیں۔
 

image


کے فوڈز: ایسی کون سے ڈش ہے جسے دیکھ کر سخت بھوک لگ جائے اور آپ اپنی ڈائیٹ بھول جائیں؟
شیف سعادت: میں بریانی بہت پسند کرتا ہوں،اچھی بریانی ہو تو ضرور کھا لیتا ہوں۔ نہیں بھی کھاﺅں تو 2نوالے تو ضرور کھا لیتا ہوں۔ناشتے میں روغنی روٹی میں بہت کھاتا تھا لیکن گھر میںاب اسے میرے لئے بند کردیا گیا ہے۔ یہ دو چیزیں مجھے بہت پسند ہیں۔

کے فوڈز: مستقبل میں کیا پلان ہیں؟
شیف سعادت: میری اپنی ایک کیٹرنگ سروس پچھلے دو تین سال سے ہے۔میں نے اسکو لانچ نہیں کیا ہے۔فروزن فوڈز کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کا سوچا ہے۔

کے فوڈز: اپنی کامیابی کا کریڈٹ آپ کس کو دیں گی؟
شیف سعادت: کسی ایک کو نہیں دوں گا۔مجھے لگتا ہے جن لوگوں کے ساتھ میں کام کرتا ہوں وہ مجھ سے میری فیس کا پوچھتے ہیں۔میں یہی کہتا ہوں کہ جو آپ کی مرضی۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان لوگوں کا کہیں عمل دخل رہا ہے یہاں تک لانے میں چاہیں وہ عاصم رضا ہوں فوڈ اسٹائلنگ میں،چاہے وہ صاحب جنہوں نے مجھے پہلاموقع دیا کنور کے لئے، چاہے نیشنل ہو، پھر فیملی کے لوگ آجاتے ہیں۔ جیسے ماں باپ، بہن بھائی، بیگم کا سپورٹ، کیونکہ پڑھائی بھی چل رہی تھی اور جاب بھی ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے پاس کچھ نہیں تھا اور دراز سے پیسے نکال کر ہم نے استعمال کئے ہیں۔ہم ایک کمرے میں رہتے تھے۔کوئی فیس نہیں بنا۔ کسی بھی مرحلے میںکوئی چینج کرنا چاہتا ہوں ہمیشہ یہی کہا کہ اللہ مالک ہے بسم اللہ کرو ہوجائے گا۔ میرے خیال میں سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔ماں باپ کی دعائیں ہیں جوکام آتی ہیں کہ آج تک کوئی دروازہ بند نہیں ہوا اور درسے در کھلتے جاتے ہیں۔

کے فوڈز: کے فوڈز کے چاہنے والوں کے نام کوئی پیغام؟
شیف سعادت: میرا میسج ہے کہ اچھا کھائیں کم کھائیں تھوڑی بہت ایکسرائز ضرور کریں۔ کہتے ہیںنا کہ جان ہے تو جہاں ہے۔اپنی صحت کا خیال ضرور رکھیں،ہیپی ایٹنگ۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Chef Saadat is one of the most enjoyable chefs at ARY Zindagi in fact he is famous icon Chef’s in Pakistan and is renowned for his humorous and gracious style of hosting and scrumptious recipes.