محبت بھرے ہزاروں تالے خطرے میں

پرانے وقتوں میں محبت کرنے والے درختوں پر نام لکھ کر اپنے پیار کو یادگار بنایا کرتے تھے لیکن اس نئے دور میں جہاں ہر چیز نے جدت اختیار کر لی ہے وہیں محبت کرنے والوں نے بھی انوکھے طریقے اپنا لیے۔
 

image


جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے دریائے سین کے پل پر موجود ہزاروں تالے جدید دور کے عاشقوں کی یادگار بن چکے ہیں جنہیں پل کی ریلنگ میں لاک لگا کر چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔

نوجوانوں کا عقیدہ ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا پیار ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتا ہے۔
 

image

اب نہ جانے یہ تالے دو دلوں کو ہمیشہ کے لئے باندھ سکتے ہیں یا نہیں لیکن پل پر ان کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ انتظامیہ ان تالوں کو ماحولیاتی آلودگی اور پُل کے لئے خطرے کے باعث قرار دے کر انہیں کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Without love, what is Paris? And yet what is a trip to Paris without unfettered vistas of the Eiffel Tower, the Louvre or Notre Dame from bridges over the River Seine? Concerns about scenery are clashing with sentimentality in this reputed City of Love over a profusion of padlocks hitched by lovers on bridges as symbols of everlasting "amour" - locks that some decry as an eyesore.