ہالی ووڈ فلم نوح کے خلاف فتویٰ جاری

دنیا کی معتبر ترین اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر نے حضرت نوح علیہ السلام کے حوالے سے بننے والی ہالی ووڈ فلم کے خلاف فتویٰ جاری کردیا-

دی نیوز ٹرائب کے مطابق 75 ملین پاؤنڈز لاگت کی رسل کرو اسٹارر فلم نوح کی ریلیز پر 3 عرب ممالک پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے برخلاف قرار دیا ہے-
 

image


رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کی جانے والی اس فلم کو اب قطر٬ بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ریلیز نہیں کیا جاسکے گا جبکہ فتویٰ لگنے کے بعد دیگر ممالک میں بھی اس پر پابندی لگنے کا امکان ہے-

اس نئی فلم میں طوفان نوح کے حوالے سے کہانی بیان کی گئی ہے تاہم مصر کی جامعہ الازہر کی جانب سے فتویٰ میں کہا گیا ہے کسی بھی پیغمبر کے بارے میں اس طرح کی فلمیں توہین آمیز اور قابل اعتراض ہوتی ہیں٬ یہ اسلام اور اسلامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے-
 

image

دوسری جانب بحرین٬ قطر اور یو اے ای نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ اس فلم کو ان ممالک میں ریلیز کی اجازت نہیں ہوگی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Darren Aronofsky's forthcoming Biblical epic Noah has been banned in several Middle Eastern countries for depicting religious figures.Censorship boards in Qatar, Bahrain and the United Arab Emirates have confirmed to Paramount Pictures that they will not release the film, which stars Russell Crowe and begins its global release later this month.