رنگ کیسے انسانی جذبات پر اثر انداز ہوتے ہیں

شاید ہی آپ کو اس بات علم ہو کہ رنگ ہماری شخصیت پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ہر انسان کی الگ فطرت الگ شخصیت ہوتی ہے اسی وجہ سے ہم لوگوں کو الگ الگ رنگ پسند ہوتے ہیں ، کسی کو کالا رنگ زیادہ پسند ہوتا ہے کسی کو نیلا تو کسی کو سفید رنگ میں دلچسپی ہوتی ہے- ہم میں سے اکثر لوگ اس بات پر توجہ نہیں دیتے کہ اپنے گھر کے کمروں کا رنگ کیا رکھیں ہر کمرہ الگ مقصد کے لیے ہوتا ہے اسی لیے اس میں کیا جانے والا رنگ بھی خاص اور الگ ہونا چاہیے- رنگوں کا انتخاب کرنا اتنا بھی مشکل کام نہیں اگر چند اہم باتوں کیا خیال رکھا جائے- آئیے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہیں کہ رنگ آپ کے موڈ پر کیسا اثر ڈالیں گے- ہر رنگ کی ایک نفسیاتی اہمیت اور قدر و قیمت ہوتی ہے- ہلکے رنگ کمرے کو بڑا اور کشادہ دکھائی دینے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اسی کے برعکس گہرے رنگوں کی وجہ سے کمرہ چھوٹا اور گھٹا ہوا دکھائی دیتا ہے-
 

لال رنگ
لال رنگ توانائی کو بڑھاتا ہے ۔ لال رنگ اچھا انتخاب ہے لیونگ روم اور ڈائینگ روم کے لئے ۔ یہ رنگ انسان کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے پر آمادہ کرتا ہے ۔ اگر لال رنگ ایسی جگہ کیا جائے جس سے گھر میں داخل ہوتے ہی نظر پڑے تو یہ رنگ داخل ہونے والے پر اچھا اثر اندا ز ہوتا ہے ۔ یہ رنگ ایک بہت خوبصورت ، خاموش رنگ ہے جوکہ اپنے اندر مقناطیسی قوت رکھتا ہے ۔

image


پیلا رنگ
پیلا رنگ خوشی کا رنگ ہے یہ دھوپ کا رنگ بھی ہے یہ رنگ بہت مناسب ہے اگر کچن ، لیونگ روم اور باتھ روم میں کیا جائے ۔ اگر آپ اپنے دروازوں کا رنگ پیلا رکھیں تو دیکھنے والے یا آنے والے مہمانوں کو ایک خوشی کا احساس دلائے گا ۔ یہ رنگ خاص کمروں میں نہ کیا جائے کیونکہ پیلے رنگ میں رہنے والے افراد کو بہت جلد غصہ آ جاتا ہے اور چھوٹے بچے بھی پیلے رنگ کے کمرہ میں زیادہ روتے ہیں یہ رنگ جذبات پر منفی اثر بھی کرتا ہے ۔

image


نیلا رنگ
نیلا رنگ بلڈ پریشر کو اور دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لانے میں مدد کرتا ہے اسی لئے یہ رنگ آرام اور سکون کا رنگ تصور کیا جاتا ہے ۔ یہ رنگ بیڈ روم کے لئے بہت ہی مناسب ہے ۔ جس کمرہ میں قدرتی روشنی آتی ہو اور اُس کمرہ میں نیلا رنگ ہو، تو یہ بہت ہی خوبصورت منظر دیتا ہے اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے ۔ ہلکا نیلا رنگ انسانی جذبات کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔

image


ہرا رنگ
ہرا رنگ بہت ہی اہمیت رکھتا ہے یہ دل اور آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے لیکن خیال رہے کہ ہمیشہ ہلکا ہرا رنگ ہی استعمال کیا جائے کیونکہ یہ دن اور رات دونوں میں اچھا لگتا ہے اور گہرا ہرا رنگ رات کے وقت اگر کمرہ میں رشنی کم ہو تو اور زیادہ گُھٹا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ بچوں کے کمرہ میں اگر ہرا رنگ کیا جائے تو یہ انکی صحت کے لئے اچھا ثابت ہوگا ، کچن اور بیڈروم میں ہرا رنگ کرنا دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

image


جامنی رنگ
جامنی رنگ بہت ہی خاص رنگ ہے یہ رنگ اکثر تقریبات میں دیواروں پر کیا جاتا ہے ، یہ رنگ ڈرامائی اثر رکھتا ہے ، یہ رنگ شاہی رنگ بھی کہلاتا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ رنگ آپکی ڈپریشن میں اضافہ کرے اس لئے اس رنگ کو بیڈ روم یا کچن میں ہر گز نہ کیا جائے ، گھر کی بالکونی یا کوئی ایسا کمرہ جس سے گھر کا گارڈن دیکھائی دے وہاں یہ رنگ کیا جائے تو بہت اچھا ہے۔

image


نارنجی رنگ
نارنجی رنگ انسان کے جوش و خروش میں اضافہ کرتا ہے یہ رنگ جوش اور ایک طاقتور رنگ ہے لیکن بیڈ روم اور لیونگ روم کے لئے غیر مناسب مانا جاتا ہے ۔ اس رنگ کا فرنیچر استعمال کرنا بہتر ہے ، کچن اور ورزش کے کمرہ میں کیا جائے تو بہت مناسب ہے کیونکہ یہ رنگ انسانی جذبات کو پوری طرح باہر آنے میں مدد کرتا ہے ۔ قدیم زمانہ میں یہ رنگ پھیپھڑوں کے علاج کرنے اور توانائی کی سطح کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ اس رنگ کا استعمال ہمیشہ ہلکے رنگوں کے ساتھ کیا جائے کیونکہ یہ رنگ خود بہت قوت رکھتا ہے ۔

image


کالا ، سفید اور بھورا
کالا ، سفید اور بھورا یہ بنیادی طور پر ڈیکوریشن کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ان رنگوں کو دوسرے رنگوں کے ساتھ استعمال کرکے کمروں کو خوبصورت بنایا جاتا ہے ۔ بھورا رنگ باتھ روم کے فرش کے لئے اچھا ہے جبکہ کمروں کے فرش کے لئے کالا اور چھت کےلئے سفید رنگ کرنا مناسب ہے ۔ گرے رنگ اگر دفتر میں ہو تو دفتر کے لوگوں کو سستی زیادہ محسوس ہوتی ہے اس لئے اس رنگ کو ہمیشہ گہرے رنگوں کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The colors of the rooms within your home need to bring out your personality. While most of us may not spend a lot of time thinking about room color, it affects every day of our lives. Room color can influence our mood and our thoughts.