جدید ترین طیارہ٬ کھڑکیوں کی جگہ فلیٹ اسکرین

سپر سونک طیارے تیار کرنے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ وہ جہازوں کی دیواروں میں کھڑکیوں کی جگہ سکرین لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے باہر لگے ہوئے کیمرے سے لی گئیں تصویریں اس سکرین پر نظر آئیں گی۔ مسافر ان تصاویر کو مدہم یا تبدیل کر سکیں گے۔
 

image


اس طیارے کو ڈیزائن کرنے والی کمپنی سپائک ایرو سپیس کا کہنا ہے کہ کھڑکیاں ہٹانے سے طیارے کے مرکزی حصے کو ڈیزائن کرنے اور بنانے میں آسانی ہوگی۔

یہ ایس-512 سپر سونک طیارہ سنہ 2018 تک لانچ ہو جائے گا۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ میں کہا ہے کہ کھڑکیوں سے طیارے کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن فلیٹ سکرین لگانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

برطانیہ کے سینٹرل لنکا شائر یونیورسٹی میں ایرو سپیس انجینیئرنگ کے ماہر ڈاکٹر ڈیرن انسیل نے کہا کہ بغیر کھڑکیوں کے جہاز میں سفر کرنا مسافروں کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ہوگا۔

’کوئی قدرتی روشنی نہیں ہوگی، یہ سب مصنوعی ہوگا۔ لیکن سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے یہ سب کچھ کیسے ہوگا؟ اگر کوئی حادثہ ہو جائے اور کیمرے خراب ہو گئے ہوں تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ طیارہ کس طرف جا رہا ہے اور کہاں اترا ہے۔‘
 

image

سپائک ایرو سپیس کمپنی امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہے اور اس کے انجینیئرز کی ٹیم کو طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے کا وسیع تجربہ ہے۔

یہ طیارہ بنانے پر آٹھ کروڑ امریکی ڈالر کا خرچہ ہونے کی توقع ہے۔ اس جہاز پر 18 مسافر سفر کر سکیں گے جو نیویارک سے لندن تک کا سفر تین سے چار گھنٹے میں طے کریں گے۔ یہ فاصلہ موجودہ دور میں چھ سے سات گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔

ایرئیان اور گلف سٹریم جیسی دیگر کمپنیاں بھی اس قسم کے سپر سونک جیٹ طیارے بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

There are some people who love sitting by the windows in the plane. Personally I am more of an aisle kind of guy, but to each their own! Unfortunately plane windows aren’t exactly pristine and tend to be dirty, scratched, not to mention pretty tiny, so there’s really only so much you can see. Well that might soon be changing come 2018 if you were to fly Spike Aerospace’s supersonic private jet.