سعودی عرب: پاکستانی کفیلوں کے ہاتھوں بلیک میل

ظہور عباسی اُن ہزاروں پاکستانیوں میں سے ہیں جو لاکھوں روپے خرچ کرکے ویزا حاصل کرنے میں کامیاب تو ہوگئے لیکن وہ بھی سعودی عرب میں چھپ چھپا کر کام کر رہے ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پہلے تو اُن کا سٹیٹس قانونی تھا لیکن نئے قوانین کے بعد وہ بھی غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں۔
 

image


اُنھوں نے کہا کہ اب اُن کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ چھپ کر ہی کام کریں کیونکہ پاکستان میں اُن کے مالی حالات ایسے نہیں ہیں کہ واپس آکر وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

ظہور عباسی کا کہنا تھا کہ ’جب تک کفیل کو پیسے نہیں دیں گے تو وہ باہر کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ پولیس کو اطلاع بھی دے سکتا ہے جس کے بعد پولیس گرفتار کرکے وطن واپس بجھوا دے گی۔‘

ایک اور پاکستانی محمد فیاض کا کہنا تھا کہ ’چھپ چھپا کر کام کرنے والے پاکستانی اپنی تنخواہ کا اسّی فیصد حصّہ کفیلوں کو دے رہے ہیں جبکہ صرف بیس فیصد اپنے گھروں کو بجھوانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔‘

اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ جو پاکستانی قانونی طور پر کفیلوں کے پاس کام کررہے ہیں اُن میں سے اکثریت کو پیسے نہیں مل رہے اور تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی حالت زار سے متعلق پاکستنانی سفارت خانے کے رویے کے بارے میں محمد فیاض کا کہنا تھا کہ دو دو روز تک پاکستانی سفارت خانے کے باہر لائنوں میں لگے ہوتے ہیں لیکن اُن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کا عملہ اپنی مرضی سے کام کرتا ہے اور اُنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
 

image

محمد فیاض کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کے عملے کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جو سفارت خانے کے باہر لوگوں کی مدد نہیں کرتے وہ حراستی مرکز میں قید پاکستانیوں کی مدد کو کہاں پہنچتے ہوں گے۔

سعودی عرب میں مقیم صحافی راشد حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کفیلوں کے خلاف کارروائی کرنے کا قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد ہونے کی مثالیں بہت کم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب سعودی عرب میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اگر ایک طرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تو دوسری اُن کفیلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو پیسے لے کر ویزے بیچتے ہیں اور بعد میں اُن غیر ملکیوں سے پیسے لے کر اُنھیں دوسری جگہ کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The kafala system (sponsorship system) is a system used to monitor the construction and domestic migrant laborers in the Arab States of the Persian Gulf. The system requires all unskilled laborers to have an in-country sponsor, usually their employer, who is responsible for their visa and legal status.