دھوپ٬ غذا بھی ہے اور شفا بھی

علم ہیئت وفلکیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ سورج کی روشنی تقریباً 93 ملین میل کا سفر طے کرتی ہوئی زمین تک پہنچتی ہے جو ہمارے لیے خوراک، ہوا اور پانی کی طرح ضروری ہے جبکہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ زمین کی فضا میں موجود اوزون کی تہہ سورج کی تابکار شعاعوں کا تقریباً 98 فیصد جذب کر لیتی ہیں جس کے بعد زمین تک سورج کی صرف 2 فیصدا لٹرا بنفشی تابکار شعاعیں پہنچتی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق طبی معالجین جلدی کینسر سے بچنے کے لیے زیادہ دیر تک دھوپ سینکنے کو مضر قرار دیتے ہیں لیکن دوسری جانب دھوپ انسانی صحت کے لیے غذا بھی ہے اور شفا بھی ہے ۔
 

image


سائنسدانوں نے پتا لگایا ہے کہ مناسب دھوپ کھانے سے نا صرف بلند فشار خون کو اعتدال پر رکھا جاسکتا ہے بلکہ دل کے دورے اور فالج کے خطرے سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

تپتے سورج کی دھوپ سینکنے سے فشار خون کو کیسےکںٹرول کیا جا سکتا ہے ؟

'ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی ' کے تحقیق کاروں نے دریافت کیا ہے کہ دھوپ کھانے سے جلد اور خون کی شریانوں میں موجود ایک خاص مرکب نائٹرک آکسائیڈ (گیس مالیکیول ) کی سطح تبدیل ہو جاتی ہے ۔

تحقیق کار 'مارٹن فیلیش ' نے کہا کہ نائٹرک آکسائیڈ یا (این او) کا مرکب قدرتی طور پر ہماری جلد کے اندر وافر مقدار میں موجود ہیں جو بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے کام آتا ہے ۔

سائنسادانوں نے بتایا کہ دھوپ کی وجہ سے جلد سے نائٹرک آکسائیڈ کے علاوہ اس کے ٹوٹے پھوٹے سالموں کا اخراج ہوتا ہے جن کی تھوڑی مقدار خون کی گردش میں شامل ہو جاتی ہے ۔ این او مالیکیول خلیات کے درمیان پیغام رسانی کا کام انجام دیتا ہے لیکن اس کا ایک اہم کام خون کی وریدیں کھولنا بھی ہے جس سے خون کی وریدوں پر دباؤ کم ہو جاتا ہے، خون کی گردش بہتر ہوتی ہےاور فشار خون میں کمی ہوتی ہے اور ساتھ ہی دل کے دورے اور فالج کے حملے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
 

image

امراض قلب کے حوالے سے پروفیسر فیلیش نے کہا کہ بلند فشار خون اوردل کی بیماریاں موسم اور عرض بلد کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں خاص طور پر موسم سرما میں اس مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے ایسے ممالک جو خط استوا سے دور واقع ہیں اور جہاں سورج کی بنفشی تابکاری شعاعیں کم پہنچتی ہیں وہاں موسم سرما کے دوران ایسے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے-

مطالعے میں شامل 24 رضا کاروں کو 20 منٹ دورانیے کے دو مختلف تجربات سے گزارا گیا۔ پہلے سیشن میں انھیں الٹرا بنفشی تابکار شعاعوں اور ٹیننگ لیمپ کی حدت سے گزارا گیا، دوسرے تجربے میں شرکاء کو صرف لیمپ کی گرمی سے حدت پہنچائی گئی ۔

'جرنل انویسٹیگیشن ڈرماٹولوجی ' کے مطابق نتیجے سے پتا چلا کہ دھوپ کی وجہ سے خون کی وریدوں میں پھیلاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے بلند فشار خون میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور خون کی گردش میں این او کی سطح میں تبدیلی واقع ہوتی ہے لیکن وٹامن ڈی کی سطح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ، جلد کی اوپری تہوں میں موجود پہلے سے ذخیرہ شدہ این او کی سطح خون کی وریدیں کھولنے میں ایک ثالثی کا کردار ادا کرتی ہے ۔

پروفیسر فیلیش نے بتایا کہ ''کینسر کی روک تھام کے لیے سورج کی روشنی سے بچنے کے خوف میں ایک مخصوص طرز زندگی اختیار کرنا ،دل کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے جبکہ جلد میں موجود مرکب این او بہت اہم ہے جسے قلبی صحت کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔''

تاہم انھوں نے کہا کہ نتیجہ انسانی صحت پر سورج کی روشنی کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کے حوالے سے بہت اہم ہے اور عوامی صحت کے مفاد میں ایک تازہ جائزہ لینے کی ضرورت کا احساس پیدا کرتا ہے۔''

بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ہر سال 30 فیصد اموات بلند فشار خون اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں صرف برطانیہ میں دل کی بیماریوں کے باعث ہر سال 88,000 اموات واقع ہو رہی ہیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Exposing skin to sunlight may help to reduce blood pressure and thus cut the risk of heart attack and stroke, according to scientists. Research carried out at the Universities of Southampton and Edinburgh shows that sunlight alters levels of the small messenger molecule, nitric oxide (NO), in the skin and blood, reducing blood pressure.