یو اے ای میں واقع بہترین پاکستانی ریسٹورنٹ

پاکستان کی مصنوعات کی پوری دنیا میں الگ ہی پہچان ہے جبکہ پاکستانی کھانوں کا بھی پوری دنیا میں الگ ہی معیار ہے-پاکستانی کھانے اپنے اعلیٰ معیار اور لذت کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد مشہور ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پاکستانی کھانے باآسانی دستیاب ہیں۔ ہم یہاں آپ کو متحدہ عرب امارات میں واقع چند بہترین پاکستانی ریسٹورنٹ کے بارے میں بتائیں گے جن کے کھانے انتہائی مزیدار اور پسند کیے جانے والے ہوتے ہیں-
 

کراچی دربار:
دبئی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کئی مزیدار کھانے مل سکتے ہیں جیسے کہ چکن تکہ٬ سیخ کباب٬ نان٬ روٹی٬ بٹر چکن اور بہت کچھ- اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش مٹن کڑاہی ہے جس کی قیمت 10 درہم ہے- یہاں کے مزیدار کھانے آپ کی ادا کی جانے والی رقم کا نعم البدل ہیں-

image


الابراہیمی پیلس:
دبئی میں واقع یہ ریسٹورنٹ بھی پاکستانی کھانوں کی وسیع ورائٹی رکھنے کے حوالے سے کافی مقبول ہے اور اس کے تمام کھانے ہی انتہائی لذیذ ہیں- اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش بون لیس چکن ہے جس کی قیمت 18 درہم ہے- اگر کبھی اس ریسٹورنٹ جانا ہو تو اس ڈش کو ضرور اپنے کھانوں میں شامل کریں-

image


باربی کیو ڈیلائٹس:
اس ریسٹورنٹ میں باربی کیو ڈشز کے ساتھ ساتھ دوسرے کھانے بھی انتہائی مزیدار اور لذیذ ہیں- یہ ریسٹورنٹ کانٹینٹل ڈشز بھی پیش کرتا ہے لیکن ہم آپ کو یہاں صرف پاکستانی کھانوں کا ہی مشورہ دیں گے- اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش ریشمی کباب ہے جس کی قیمت 25 درہم ہے-

image


ڈیلی:
یہ ایک سادہ٬ سستا لیکن انتہائی منفرد پاکستانی کھانوں کا حامل ریسٹورنٹ ہے- اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش فش بوٹی تکہ ہے٬ اس خاص ڈش کی قیمت 19 درہم ہے مگر یہ قیمت اس مزیدار ڈش کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں-

image


ہاٹ این اسپائسی:
شامی کباب اور چکن بریانی اس ریسٹورنٹ کے وہ مزیدار کھانے ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور آپ انہیں تب تک کھاتے رہیں گے جب تک کہ آپ کی جی نہیں بھر جاتا- اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش بیف چٹنی رول ہے جس کی قیمت 14 درہم ہے-

image


کباب کولونی:
کیا آپ کباب سے محبت کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر یہ ریسٹورنٹ آپ کے لیے بہترین ہے- اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش چپلی بن کباب ہے اور ہم آپ کو یہ ڈش ضرور کھانے کا مشورہ دیں گے- اس ڈش کی قیمت 11 درہم ہے-

image


لاہور دربار:
اگر آپ لاہوری کھانوں کا مزا لینا چاہتے ہیں تو پھر لاہور دربار چلے جائیے- یہاں مٹن اور چکن کے آئٹم خاص طور پر تیار کیے جاتے ہیں جبکہ اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص ڈش چکن پشاوری ہے جسے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے- اس ڈش کی قیمت 14 درہم ہے-

image


لال قلعہ:
آپ اس ریسٹورنٹ کے آرام دہ ماحول میں تندوری اور بریانی بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں- اس ریسٹورنٹ کی سب سے خاص اور پسندیدہ ڈش مغلئی پلاؤ ہے جس کی قیمت 75 درہم ہے-

image


میرٹھ کباب:
کباب کے دیوانوں کے لیے دبئی میں واقع ایک اور ریسٹورنٹ٬ یہاں بھی آپ کو مزیدار کباب کھانے کو مل سکتے ہیں- اس ریسٹورنٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اسپیشل ڈش چکن گولا کباب ہے جس کی قیمت 15 درہم ہے-

image

راحت المدینہ:
اس ریسٹورنٹ پر آپ نہاری اور قیمے سے لے کر پائے اور تندوری تک تمام اقسام کے کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں- اس ریسٹورنٹ میں کھانوں کی قیمتیں بھی انتہائی متوازن ہیں- یہاں کی سب سے خاص ڈش چکن قورمہ ہے جس کی قیمت صرف 10 درہم ہے-

image
 

(All information in this Article translated & extracted from the article of masala.com)

YOU MAY ALSO LIKE:

Top Pakistani Restaurants in UAE – Pakistani restaurants and their cuisines are most preferred in all over the world. So let’s here come to know about some best Pakistani restaurants in UAE.