پاکستان دنیا کے لیے دوسرا بڑا خطرہ

دنیا بھر میں رائے عامہ جاننے کے حوالے سے مشہور ادارے گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں امریکا کے بعد پاکستان کو دنیا کے لیے دوسرا بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 65 ممالک سے 68 ہزار لوگوں نے حصہ لیا٬ سروے میں لوگوں سے مختلف سوالات پوچھے گئے-
 

image


سروے میں شرکت کرنے والے 68 ہزار لوگوں سے سوال کیا گیا کہ دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون سا ملک ہے؟

سوال کے جواب میں سروے میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ 24 فیصد افراد کا ماننا تھا کہ امریکا دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے-
 

image

سروے کے نتائج میں دنیا کے لیے دوسرا بڑا خطرہ پاکستان کو قرار دیا گیا جس کے خلاف 8 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا جبکہ 2 فیصد کے فرق کے ساتھ چین تیسرے نمبر پر رہا-

سروے میں حصہ لینے والوں نے اسرائیل٬ ایران٬ افغانستان اور شمالی کوریا کو 5 فیصد کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت٬ جاپان اور عراق کو 4 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The past year witnessed bloodshed in Syria and Iraq, turmoil in Egypt, anarchy in Central Africa, threats by a nuclear-armed North Korea and Chinese military posturing, but as 2013 ends a global poll finds that the country seen as representing the greatest threat to peace today is ... the United States.