مختلف ممالک کے سربراہوں کی دلچسپ سواریاں

آپ نے پاکستان میں حکمرانوں کی بڑی بڑی عالیشان گاڑیوں کے قافلے تو دیکھیں ہی ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے سربراہ کس طرح کی سواریوں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں؟ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اس حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ پیش کی ہے-
 

image
امیر ملک اٹلی کے صدر جیور جیو نپولیٹانیو کے پاس پرتعیش گاڑی موجود ہے لیکن وہ اس کے باوجود 3 پہیوں والے رکشے پر سفر کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں-
 
image
شمالی کورین صدر کم جونگ ان ڈزنی بوٹ کے نام سے مشہور یاٹ میں سفر کرنے کے بہت شوقین ہیں- اس کشتی کی مالیت 45 لاکھ پاؤنڈز ہے-
 
image
روسی صدر ولادی میر پیوٹن تو اپنی دلچسپ عادات کی وجہ سے اکثر میڈیا پر چھائے رہتے ہیں- لیکن چند روز قبل روسی صدر کو جیمز بونڈ انداز کی آبدوز پر گلف آف فن لینڈ میں سفر کرتا دیکھ کر سب حیرا رہ گئے-
 
image
امریکی صدر کا ائیرفورس ون نامی طیارہ تو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے- یہ طیارہ ہوا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طیارے میں ایک بڑا دفتر اور کانفرنس روم بھی موجود ہے-
 
image
ملکہ برطانیہ کے پاس گاڑیوں کا ایک میلہ سجا ہوتا ہے لیکن اس سب کے باوجود وہ اندرونِ ملک رائل ٹرین پر سفر کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین ان کے لیے مخصوص ہے-
 
image
یوروگوائے کے صدر Jose Mujica اپنے مخصوص طرز زندگی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اور انہیں دنیا کا غریب ترین صدر بھی کہا جاتا ہے- یہ 1987 کی والکس ویگن میں سفر کرتے ہیں اور اپنی 90 فیصد دولت عطیہ کرچکے ہیں-
 
image
پوپ فرانسس خاص طور پر ڈیزائن کی گئی “پوپ موبائل“ میں سفر کرتے ہیں٬ اس گاڑی کا اوپری حصہ کھلا ہے اور اس کی ساخت ایسی ہے ایک بڑا ہجوم بھی پاپ کو گاڑی میں آسانی سے دیکھ سکتا ہے-
 
image
سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزیز دنیا میں موجود سب سے بڑی superyachts میں سے ایک کے مالک ہیں- اس کی لمبائی 147 میٹر ہے جبکہ یہ 22 سال تک سب سے بڑی یاٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھ چکی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Vladimir Putin has ridden in a customised submarine while the President of Uruguay drives an old Volkswagen Beetle. Here are some of the more unusual forms of transport heads of states have used.