اللہ حسین ہے اور حسین چیزوں کو پسند کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ
نے دنیا تخلیق کی اور اسے بے تحاشا حسن عطاء کیا۔اس نے انسان کو آنکھیں دیں
کہ وہ ان کے ذریعے اس کی تخلیقات کو دیکھ کر اسے پہچان سکے۔ ہمارا پاکستان
دنیا کا وہ خطہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے تحاشا حسن سے نوازا ہے۔یہ وہ خطہ
ہے جہاں دنیا کے بلند ترین پہاڑ زمین پر سینہ تانے اللہ تبارک و تعالیٰ کی
کبریائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تو دوسری جانب لق و دق ریگستان اور چٹانیں
میدان خدا کی ایک چھوٹی سی جھلک ہیں۔
کلرکہار پاکستان کے ضلع چکوال کا خوبصورت سیاحتی مقام ہے، اور چکوال سے
تقریباً 26 کلو میٹر کے فاصلے پر اسلام آباد، لاہور موٹر وے کے ساتھ واقع
ہے۔ کلرکہار میں لوکاٹ، ناشپاتی اور انار کے بڑے بڑے باغات کے علاوہ دیگر
کئی اقسام کے پھلوں کے درخت کثیر تعداد میں ہیں جن میں کیلے کے درخت پر
قابل ذکر ہیں۔
|