بااثر ترین جانور٬ دلچسپ اور حیرت انگیز رپورٹ

انسانوں اور جانوروں کا ساتھ تو زمانہ قدیم سے رہا ہے اور ان میں سے کچھ ایسے جانور بھی ہیں جنہیں اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں دنیا کا بااثر ترین جانور قرار دیا جاسکتا ہے- جیسے دنیا کو فتح کرنے والے گھوڑے سے لے کر وائٹ ہاؤس تک پہنچانے میں مدد کرنے والے کتے تک- ایسے ہی چند بااثر ترین جانوروں کی فہرست مرتب کی ہے امریکی جریدے ٹائم نے جو کافی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے- دی نیوز ٹرائب سے حاصل کی گئی یہ فہرست ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہے-
 

لین وانگ
پہلے نمبر پر ایشیائی ہاتھی لین وانگ کو رکھا گیا ہے جسے گرینڈ پالین بھی کہا جاتا ہے- دوسری جنگ عظیم کے دوران برما میں جاپانی فوج کو سپلائی پہنچانے کا کام تب تک کیا جب تک کہ پکڑا نہیں گیا- اس بعد یہ ہاتھی چین اور تائیوان کے لیے فوجی خدمات سرانجام دیتا رہا- 1954 میں ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 یعنی اپنی موت تک تائپے چڑیا گھر میں رہا- اس ہاتھی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے ہاتھی کا اعزاز بھی حاصل ہے-

image


بیوسی فالس
دوسرے نمبر پر سکندر اعظم کے گھوڑے بیولسی فالس کا نام ہے جسے دنیا کے مقبول ترین جانوروں میں سے ایک مانا جاتا ہے- سکندر کی فتوحات میں اس کے کردار کے بارے میں کافی جھوٹی سچی کہانیاں مشہور ہیں اور یہی تو وہ گھوڑا ہے جس کے نام پر بیوسی فالس نام کا شہر تعمیر کیا جسے اب جہلم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-

image


سورس یا سیرئین
تیسرے نمبر پر معروف فوجی جرنیل ہنی بال کا ہاتھی سورس یا سیرئین ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ واحد ہاتھی تھا جو ہنی بال کے تاریخی جنگی مہم کے لیے اسپین سے کوہ پائرینیس اور کوہ الپس سے ہوتا ہوا اطالیہ یا جدید اٹلی میں کامیاب ہوا- کہا جاتا ہے کہ اس ہاتھی کا تعلق بھارت سے تھا اور اس نے بھوک٬ بیماری٬ شدید ٹھنڈ اور جنگ ہر جگہ ہنی بال کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا ہے-

image


ڈیجیٹ
چوتھے نمبر پر ایک گوریلے ڈیجیٹ کو رکھا گیا ہے- یہ گوریلا 1977 میں ایک جنگل میں پایا گیا تھا- اس گوریلے کی موت کی خبر امریکا میں بدامنی کا سبب بنی گئی تھی- اسی بد امنی کے نتیجے میں وہاں گوریلوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی تھی-

image


بالٹو
پانچواں نمبر سائبرین نژاد کتے بالٹو کا ہے- اس کتے کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے 1925 میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے دوا کو الاسکا سے 674 میل تک کا برفانی سفر طے کر کے متاثرہ مقامات تک پہنچایا تھا- اس کے بعد اس کتے کو ایک ہیرو کا درجہ بھی ملا اور اس پر کارٹون فلمیں بھی بنائی گئیں-

image


چیکرز
چیکرز وہ خوش نصیب کتا ہے جس نے رچرڈ نکسن کو امریکی صدارت کے عہدے پر پہنچا دیا- اور یہی چیز اسے مذکورہ فہرست میں چھٹے نمبر پر لے آئی- 1952 میں جب رچرڈ نکسن نائب صدارت کے عہدے کے لیے ڈیوائد ایسن ہاور سے مقابلہ کر رہے تھے اور ایک مباحثے میں اپنے اوپر الزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ انہوں نے چیکرز کو بطور تحفہ لیا- اور اس تقریر نے عوامی حمایت ان کے حق میں کردی اور وہ آگے بڑھتے ہی چلے گئے-

image


کیکو
7ویں نمبر پر وہیل مچھلی کیکو موجود ہے- کیکو جاپانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خوش قسمت ہے- اس وہیل کو 1979 میں آئس لینڈ سے پکڑا گیا اور 1993 کی ہٹ فلم فری ولی میں کام کر کے شہرت حاصل کی- اس مچھلی کے لیے اوریگن میں 70 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے خصوصی ایکوریم بھی تعمیر کیا گیا-

image


ایلسا
8ویں نمبر پر ہے شیرنی ایلسا جو کہ 1960 کے بیسٹ سیلر ناول بورن فری کا مرکز کردار تھی اور اسی ناول پر آسکر ایوارڈ یافتہ فلم بھی بنائی گئی- کہا جاتا ہے کہ ایلسا کی کہانی سے ہی امریکی عوام کا یہ تاثر دور ہوا کہ جنگلی جانور بلاوجہ کسی کو قتل نہیں کرتے اور انہیں قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں-

image


ڈیوڈ گرے بریڈ
9واں نمبر ایک چمپینزی ڈیوڈ گرے بریڈ کو دیا گیا ہے جس نے تنزانیہ میں پیرامائٹس کے حوالے سے تاریخی تحقیق کے لیے مدد فراہم کی-

image

ڈولی
10ویں نمبر پر کلون ٹیکنالوجی سے دنیا میں بنائی جانے والی پہلی جاندار بھیڑ ڈولی کا نام ہے جس نے 1997 میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

From a horse that conquered the world to a dog that helped a man win the White House, a look at the creatures that most shaped human history. This is Most Influential Animals That Ever Lived.