مہنگے ترین رہائشی علاقے٬ قیمتیں ایسی کہ ہوش اڑا دیں

دنیا میں ایسے بہت سے پرکشش اور خوبصورت علاقے موجود ہیں جو لکھ پتی افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں- لیکن اس کے علاوہ دنیا میں چند ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں رہائش اختیار کرنے کا خواب صرف ارب پتی افراد کا ہی پورا ہوسکتا ہے-
 

Via Romazzino, Porto Cervo, Sardinia
اٹلی کے دوسرے بڑے جزیرے شمالی Sardinia کے ساحلی ریزورٹ Porto Cervo کے علاقے Via Romazzino کا شمار مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے- اس علاقے میں زمین کی قیمت 17,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے- اس علاقے میں زیادہ تر اٹلی کے امیر ترین افراد کی رہائش گاہیں موجود ہیں-

image


Rue François-Bellot, Geneva
جنیوا کے اس علاقے میں جائیداد کی خریدو فروخت کے لیے انتہائی سخت قوائد و ضوابط ہیں- اس علاقے میں زمین کی قیمت 29,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے- ایک وقت میں یہاں پر جائیداد کی قیمتوں میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ اس علاقے میں موجود اپارٹمنٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں-

image


Quai Anatole-France, Paris
پیرس کے ان اپارٹمنٹس کے مہنگی ترین ہونے کی بنیادی وجہ اپارٹمنٹس کا دریائے سین کے عین سامنے ہونا ہے- ان اپارٹمنٹس دریا کا شاندار اور خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس علاقے میں زمین کی قیمت 32,000 ہزار پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے- اس علاقے کا شمار پیرس کے مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے-

image


Chemin de Saint-Hospice, Saint-Jean-Cap-Ferrat
اس ساحلی علاقے میں موجود 15 وسیع و عریض گھروں سے اردگرد کا شاندار اور خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- یہاں موجود زمین کی قیمت 43,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-

image


Fifth Avenue, New York
نیویارک میں واقع یہ مقام ہمیشہ سے ہی عالیشان رہا ہے- اور یہاں موجود شاندار اور پرکشش اپارٹمنٹس کی قیمتیں آسمان کے برابر سمجھی جاتی ہیں- اس علاقے میں زمین کی قیمت 45,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-

image


Avenue Princesse Grace, Monaco
یہ ایریا ارب پتی افراد کے انتہائی پرکشش ہے کیونکہ یہاں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی- لیکن یہ ایک انتہائی مہنگا علاقہ ہے اور یہاں زمین کی قیمت 47,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-

image


Kensington Palace Gardens, London
لندن کے اس علاقے میں رہائش گاہیں انتہائی مہنگی ترین ہیں کیونکہ اس جگہ کا شمار پوش علاقوں میں ہوتا ہے- یہاں زمین کی قیمت 50,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-

image


Severn Road, Hong Kong
ہانگ کانگ کے اس علاقے میں موجود گھروں سے بندرگاہ کا شاندار اور خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے٬ اور اسی وجہ سے یہاں موجود گھر انتہائی بیش قیمت ہیں- یہاں موجود زمین کی قیمت 52,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

There are a handful of streets on the planet that command property prices that would even stretch a comfortably well-off millionaire. The preserve of steel magnates, Russian oligarchs and Saudi royalty, these gilded enclaves offer prime real estate in the most coveted neighbourhoods. We round-up the most sought-after.