تیز رفتار اور دیدہ زیب کیپسول بوٹ تیار

دنیا بھر میں مختلف اقسام اور صلاحیت کی حامل کشتیاں بنائی جاتی ہیں لیکن اٹلی میں ایک ایسی انوکھی کشتی تیار کر لی گئی ہے جو نہ صرف نہایت دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل ہے بلکہ برق رفتاری سے سفر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 325 ہارس پاور ڈیزل انجن سے لیس انڈے سے مماثلت رکھتی اس کیپسول بوٹ کی لمبائی 7.5 میٹر ہے جس میں بیک وقت آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
 

image


25 ناٹ سے بھی تیز رفتاری میں پانی پر تیرتی اس کشتی کا ڈیزائن ایک ماہر اطالوی شخص نے تیار کیا ہے جو ہو بہو ہالی ووڈ سائنس فکشن اور جاسوس فلموں میں دِکھائی جانیوالی بوٹس سے مشابہت رکھتی ہے ۔
 

image

جیٹ کیپسول نامی یہ دیدہ زیب اور لگژری بوٹ دِن کیساتھ ساتھ رات کے اندھیرے میں بھی سفر کرنے کیلئے نہایت موزوں ہے جس میں نصب دلکش لائٹیں سمندر کے سفر کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہیں ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pierpaolo Lazzarini, a founder of Lazzarini Design, representing an Italian team of entrepreneurs, dreamers, designers, engineers, as well as boat builders, has proudly introduced their 2014 Jet Capsule yacht tender during the 2013 Monaco Yacht Show.