خاندان کے ساتھ کھانا انتہائی مفید

اکیلے ٹیلیویژن کے سامنے رہنے کے یا پھر کسی دوسری سرگرمی میں اپنا وقت صرف کرنے کے بجائے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول فرمائیں تو آپ موجودہ دور کے صحت کے حوالے سے ایک بڑے مسئلے یعنی موٹاپے پر قابو پا سکتے ہیں-

جی ہاں برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے سے موٹاپے بر قابو پانے میں کافی مدد ملتی ہے-
 

image


کارنیل یونیورسٹی کی گئی ایک تحقیق کے مطابق باورچی خانے یا کھانے کے لیے بنائے گئے مخصوص کمرے میں خوراک کا جسمانی وزن کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خاندان کے ساتھ کھانے کی عادت سے جسمانی وزن کم رہتا ہے اور یہ عادت صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار بھی ثابت ہوتی ہے-

اکٹھے بیٹھ کر کھانے کے دوران مختلف موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرنے سے لوگ زیادہ کھانے سے بچتے ہیں کیونکہ ان کی زیادہ تر توجہ اپنے خاندان پر مرکوز ہوتی ہے جس کے باعث وہ کم خوراک سے ہی اپنے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں-
 

image

محقق ڈاکٹر برائن وانسکی کا کہنا ہے کہ خاندان کے ساتھ بیٹھنے کے حوالے سے تجربات سے اشارہ ملتا ہے کہ لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ان کے جذبات بھی مثبت اثر محسوس کرتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Beyond plate size and calorie and carbohydrate counts, the war against obesity may have a better front – the dinner table. Eating dinner with kin (and without the TV on) is linked to lower body mass, reports a Cornell behavioral economist in the journal Obesity.