اسلام آباد ائیرپورٹ کیلیے توہین آمیز اعزاز٬ وجوہات کیا؟

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوائی اڈے کو دنیا کا چوتھا بدترین ائیرپورٹ کا اعزاز مل گیا ہے- زیادہ افسوس نہ کریں کیونکہ سب سے بدترین بھی کوئی ہے وہ آگے بتائیں گے- یہ توہین آمیز اعزاز آن لائن ٹریول ویب سائٹ کے سروے میں اسلام آباد کے حصے میں آیا ہے-
 

image


ائیرپورٹ کے راشی عملے٬ سہولیات٬ ٹرانسپورٹ کی سہولت٬ بدتمیز حکام اور طویل وقت تک انتظار جیسے عناصر نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو اس خطاب کا مستحق بنایا-

مگر پاکستانیوں کو زیادہ دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا کا سب سے بدترین ائیرپورٹ فلپائنی دارالحکومت منیلا میں واقع ہے-
 

image

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر برگامو٬ تیسرے پر کولکتہ٬ چوتھے پر اسلام آباد٬ پانچویں پر پیرس بیاویس٬ چھٹے پر چنئی٬ ساتویں پر فرینکفرٹ٬ آٹھویں تر ممبئی٬ نویں پر روم اور آخر میں لاس اینجلس ائیرپورٹ کا نمبر ہے-

اس مقابلے میں سنگاپور کا چنگائی ائیرپورٹ دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ قرار پایا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A survey conducted by an online travel company declared the Philippines’ main Manila airport terminal as the world’s worst for the second year in a row, with the Benazir Bhutto International Airport of Islamabad coming in fourth.