اے طا ہر لا ہوری

 المیہ ہے پاکستانی قوم کے ساتھ کہ بار بار لٹتے ہیں اور دھوکہ کھاتے ہیں۔ جس بل سے بار بار ڈسے جاتے ہیں پھر اسی سوراخ میں انگلی ڈالتے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں ایک بار پھر دھوکہ کھایا۔ دوسری طرف غیرت اور شرم سے عاری سیاست دان ہیں جو کبھی بھی اپنے وعددں کا پاس نہیں رکھتے۔

میاں نواز شریف نے الیکشن مہم کے دوران بڑے جوش کے ساتھ ملک کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگایاَ،قوم کواندھیروں سے نکالنے کا عندیہ دیا۔کشکول توڑ کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا اعلان کیا۔الیکشن ہوے اور میاں صاحب جیت گئے جیت کی خوشی میں سب سے پہلے قوم کو سو ارب روپے کا چونا بجلی کی مد میں لگایا۔

پھر ایک بڑا سا کشکول لے کر آئی ایم ایف کے سامنے دو زانو ہو گئے۔ہر شرط قبول کی اور ساڑھے سات ارب ڈالرز کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پہ ڈال دیا۔بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے بے تحاشا نرخ بڑھائے۔تمام اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔دوسری طرف جی ایس ٹی میںابتک ساڑھے چار فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے جی ایس ٹی ایک سیلز ٹیکس ہے جو اصولی طور پر سیلرز یعنی فروخت کنندہ کو ادا کرنا چاہیے لیکن پاکستان میں یہ بوجھ بھی صارف اور خریدار پر ڈالاجاتا ہے۔اور کمپنیوں کو نا جائز منافع خوری کا بھر پور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ذرا ذرا سی بات پر آسمان سر پہ اٹھا لینے والا میڈیا اس معاملے میں چپ سادھے ہے کیونکہ انہی کمپنیوکے اشتہارات کی بدولت میڈیا مالکان کو اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

سفارتی سطع پر اس قدر نا کامی کہ ایک طرف مسلسل بھارتی فوج کی بارڈر پر فائرنگ اور دوسری طرف بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی تیاریاں۔ ہم کریں بھی تو کیا ہم نے قرض لیا ہے تو پھر نخرہ کیا کرنا۔ملک توانائی کے بحران سے دوچار اور ہم امریکی سرکار کے آگے دوزانو۔ایران پاک گیس لائن کے معاملے میں ہمارا خوف۔۔۔واقعی شیر سرکس کا شیر ثابت ہوا ہم تو یہی کہیں گے

اے طائر لاہوری اس قرض سےموت اچھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس قرض سے ہوتی ہےقوم کی رسوآئی۔

Shafqat Akhlaq Hussain
About the Author: Shafqat Akhlaq Hussain Read More Articles by Shafqat Akhlaq Hussain: 4 Articles with 2113 views i am simple n sensitve person .worried about my country... View More