ستاروں کے ذریعے شادی کی پیشکش

تارے توڑ لانے کا دعویٰ تو اکثر لوگ اپنی محبوباؤں سے کرتے ہیں مگر جارجیا میں تو ایک شخص نے کچھ ایسا انوکھا کر بھی دکھایا-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے 23 سالہ ایلن گلبرٹ نے اپنی محبوبہ کرسٹل سینڈرسن کو شادی کی پیشکش بالکل ہی نرالے ڈھنگ سے یعنی ستاروں کے ذریعے کر کے مسحور کردیا-

تاہم یہ اصل نہیں بلکہ فرضی ستارے تھے جو ایک شو کے دوران تیار کیے گئے آسمان پر جگمگائے جس میں کرسٹل سے شادی کی درخواست کی گئی-
 

image

اس منظر نے کرسٹل سمیت تمام دیکھنے والوں کو مسحور کردیا اور اس کے منہ سے بے اختیار ہاں نکل گیا-

اس منظر کو تشکیل دینے کے لیے گلبرٹ کو کئی ماہ لگ گئے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ خیال شروع سے اس کے ذہن میں تھا کیونکہ ہم دونوں کی ملاقات بھی کھلے آسمان تلے ستاروں کی روشنی میں ہوئی تھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A man came up with a bright idea for proposing to his girlfriend this weekend - by aligning the stars during a planetarium show to spell: 'Will you marry me?' Alan Gilbert, 23, popped the question to Krystal Sanderson, 22, during the Mark Smith Planetarium show at the Museum of Arts & Sciences in Macon, Georgia on Sunday.