آنکھیں محفوظ اور بینائی کریں تیز

آنکھیں قدرت کی ایسی نعمت ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں، بڑھتی عمر کےساتھ نظر کا کمزور ہونا عام بات ہے، آنکھوں کی حفاظت نہ کی جائے تو کم عمری میں بھی آنکھوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ٹی وی اور کمپیوٹر جدید دور کی ایجادات ہیں، ان کے بے جا استعمال سے آنکھوں کے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں، ایسے میں آنکھوں کو مزید حفاظت اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پڑتی ہے۔
 

image


چند تدابیر کے ذریعے آپ نہ صرف نظر کو کمزور ہونے سے بچاسکتے ہیں بلکہ بینائی کو مزید تیز کرسکتے ہیں۔

چار عدد بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت منہ میں ڈال کر چبائیں مگر پانی ہرگز مت پئیں، ایسا کرنے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی جائے گی۔

روزانہ رات کو سوتے وقت سرسوں کےتیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگا کرمالش کیجئے، اس طرح نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگی۔

گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب یا کمزور نہیں ہوگی۔
 

image


آنکھوں میں درد ہو تو تھوڑی سی روئی کو گرم دودھ میں ڈبو کر آنکھوں کے ارد گرد ٹکور دیں، آنکھوں کا درد دور ہوجائے گا۔

آنکھوں میں زرا سا شہد ڈال لیں اور پھر پندرہ بیس منٹ بعد آنکھیں دھولیں ، آنکھوں کا درد دور ہوجائے گا اور بینائی میں اضافہ ہوگا۔

خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر آنکھوں پر باندھ دیں اور اس دوران کم از کم پانچ گھنٹے تک آنکھیں بند رکھیں، ایسا آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

It’s no secret that aging takes its toll on sight. Over the years the surface of the cornea—the eye’s clear outer covering—flattens, admitting less light into the eye. The thickness of the macula—the part of the retina used for reading and seeing fine details—also becomes thinner.