لیچی، نفیس، مزیدار اور فائدے مند پھل

کھٹی میٹھی لیچی، گرمیوں کا خاص پھل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی کا نباتاتی نام لیچی چائنین سیس (Litchi Chinese) ہے۔ لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جو پر تیز نوکدار اُبھار ہوتے ہیں۔ اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شیریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔ یہ پھل نہایت حساس ہے اور پیڑ سے اتر کر بہت جلد خراب ہو جا تا ہے-

اطباء کے مطابق لیچی کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ لیچی کا اصل وطن چین ہے لیکن یہ بھارت میں بہار کے ضلع مظفرپور، اُترپردیش میں ہمالیہ کے دامن، ڈھیرہ دون کی وادی نیز آسام و مغربی بنگال کے علاوہ پاکستان میں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔
 

image


لیچی ایک عمدہ اور نفیس صحت بخش پھل ہے۔ لیچی میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی، تھائیمین، زنک، کاپر اور ریبوفلووین پایا جاتا ہے۔ لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ مفرح و مقوی قلب ہے دل کی کمزوری اور خفقان (دل کی دھڑکن یک دم تیز ہوجانے) میں بہت زیادہ مفید ہے۔

لیچی پیاس بجھاتی اور جگر کے بیشتر امراض خصوصاً جگر بڑھنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔ ہاتھ پاؤں کی جلن و یرقان میں مفید ہے۔ لیچی کم مقدار میں زیادہ دورانیہ بعد کھانا زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ ۲ سے ۳ دانے، چھ چھ گھنٹے کے بعد کھانے سے خون صالح پیدا کرتی ہے۔

تازہ ترین تحقیقات کے مطابق لیچی کا استعمال ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خصوصاً اینٹی بریسٹ کینسر ہے۔ خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مؤثر ہے۔
 

image

لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔ تازہ لیچی جلد بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔ قدرت کا یہ نفیس عطیہ‘ ایک بہترین اسکن ٹانک اور خواتین کی بیشتر امراض میں مفید ہے-

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے تاہم اس اس میں فائبر کی موجودگی وزن کی زیادتی سے پریشان افراد کے لیے خاصی مفید ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیچی کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جبکہ لیچی میں اولیگونل کی موجودگی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کو خطرناک الٹروائلٹ شعاعوں کے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

لیچی یرقان کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ ہاضمہ کو بھی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 

image

احتیاط
لیچی کی مقدار خوراک 100 گرام ہے۔ اس سے زیادہ استعمال مناسب نہیں کیونکہ اس کے کثرت استعمال سے بعض اوقات حلق اور زبان پر دانے نکل آتے ہیں۔ لیچی بلغم بڑھاتی ہے اس لیے دمے کے مریض اور بلغمی مزاج والے زیادہ استعمال نہ کریں۔ اس کے کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پانی پینا چاہیے، پہلے پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment of health issues. Information here is provided only for general health education.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Delicious and juicy lychee or "Litchi" heralds you the arrival of summer.Besides sweet and nutritious, the berries have cooling effect on the human body. Botanically, this exotic fruit belongs to the family of Sapindaceae and named scientifically as Litchi chinensis.