کھٹمل سے کیسے نجات پائیں؟

کھٹمل تقریباً ہر گھر کا مسئلہ ہیں،اس کی وجہ سے راتوں کی نیند حرام ہوجاتی ہے، بعض اوقات یہ مسئلہ اتنا سنگین ہوجاتا ہے کہ معمولات زندگی متاثر ہونے لگتی ہیں۔ رات کو پرسکون نیند نہ مل سکے تو دن بھر کام کرنا دشوار ہی ہوگا۔

کھٹمل کی افزائش گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ ہوتی ہے، اس مسئلے سے نجات پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات استعمال کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان ادویات کے استعمال سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔
 

image


دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں کھٹمل سے نجات کیلئے چند طریقے بتاتے ہیں آپ بھی انہیں ضرور آزمائیں۔

جس پلنگ، چارپائی اور بستر میں کھٹمل ہوں اس کو گندھک کی دھونی دیں، اس سے کھٹمل ختم ہوسکتے ہیں۔
 

image

سرخ مرچیں پانی میں ملا کر بھی پلنگ اور چارپائی میں ڈالا جاسکتا ہے۔اجوائن پیس لیں اور اسے تیز گرم پانی میں ملا کر اسپرے کریں۔

پلنگ یا چارپائی کی خالی جگہوں میں پودینے کی شاخیں ٹھونس دی جائیں تو اس کی بو سے بھی کھٹمل ختم ہوسکتے ہیں۔ نیم کے پتے پلنگ یا چارپائی پر رکھیں اور نیم کے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جاسکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The bed bug (Cimex lectularius) has been a parasite of humans throughout written history. Its adaptation to humans is so complete that its bite is not noticed until well after the bug leaves its victim, if it is noticed at all.