سزا میں کمی کیلئے قیدیوں کو انوکھی پیشکش

دنیا بھر کے قیدیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلدی سے اپنی سزا پوری کر کے آزاد ہوجائیں،ایسے ہی قیدیوں کے لئے برازیل میں ایک منفرد پیشکش کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ایک جیل میں قیدیوں نے سوئیٹرز بننا شروع کر دیے جس کے بدلے میں ان کی سزا میں کمی کی جارہی ہے۔
 

image


قیدی یہ کام ایک مقامی فیشن ڈیزائنر کیلئے کر رہے ہیں جس میں انہیں تین دن سوئیٹر بننے کے عوض ایک دن کی قیدمیں کمی کے ساتھ ساتھ 250 ڈالر ماہانہ اجرت بھی مل رہی ہے جو برازیل میں کم سے کم ملنے والی مزدوری کا 75 فیصد ہے۔

ہاتھ میں سلائیاں لئے پوری مہارت سے اس کام میں مگن ان قیدیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ جیل کے بجائے کوئی ٹیلر شاپ ہو۔

اس حوالے سے قیدیوں کا رد عمل بھی خاصا خوشگوار ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس کام کے ذریعے سزا میں کمی اور پیسے کمانے کیساتھ ساتھ اپنی شخصیت اور سوچ میں مثبت تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Inmates at a Brazil jail have taken to knitting in an enterprise with a local fashion designer. Prisoners are taught the art of knitting and crocheting, providing them with valuable new skills which they can use in the outside world. And they can even earn one day off their sentence for every three days spent knitting.