ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگہی

آج کے دور میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ۔جدید تیز رفتار زندگی میں ذہنی دباؤ، غصہ اور مناسب خوراک کے بجائے فاسٹ فوڈ کا استعمال ہائی بلڈ پریشر، یعنی بلند فشار خون کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔

آج پوری دنیا میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے- اسی سلسلے میں جنگ نیوز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اصل میں اس بیماری میں ستر فیصد لوگوں کو تکلیف نہیں ہوتی، کسی کو معمولی چکر آجاتا ہے تو لوگ اس کو نظرانداز کردیتے ہیں اس لیے اس کو سائیلنٹ کلر کہتے ہیں۔
 

image


جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ جب انسان گھر سے باہر نکلتا ہے، باہر کیسے کیسے پرابلم ہوتے ہیں،انسان کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ واپس گھر لوٹے گا بھی کہ نہیں اسی طرح بچے اسکول جاتے ہیں، بھائی،والد دفتر جاتے ہیں حالات کی وجہ سے ویسے ٹینشن ہی بہت ہے۔

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈپریشر کئی خطرناک بیماریوں کو جنم دیتا ہے جس میں برین ہیمبرج ،دل اور گردوں کے امراض سے لے کر بینائی تک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ، ان بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین لائف اسٹائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

وزن کو کنٹرول کر کے، نمک کا استعمال کم کر کے، چربی کا استعمال کم کرنا اور لائف اسٹائل کو امپروو کرنا اور فزیکل activity اس میں تھوڑی زیادہ ہو۔ جان ہے تو جہان ہے کی مسلمہ حقیقت تسلیم کرتے ہوئے انسان کو زندگی میں آج بلکہ ابھی سے اپنے طرز زندگی اور طرز خوراک میں سادگی کے ساتھ ساتھ ورزش کی طرف خاطر خواہ دھیان دینا ہوگا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Every year 17th May is dedicated to World Hypertension Day (WHD). This is an initiative of the World Hypertension League (WHL), an umbrella organization of 85 national hypertension societies and leagues. The world hypertension Day was 1st inaugurated in May 2005 and has become an annual event ever since.