نماز کے مسائل(حصہ اول)

نماز اسلام کا اہم رکن جس کہ ادا کرنے کی بار بار تعقید کی گئی یہ وہ رکن ہے جسے کسی حال میں بھی ترک نہیں کیا جاسکتا نماز ہم پر دن میں پانچ دفعہ پڑھنا فرض ہے ہم تمام مسلمان دن میں پانچ دفعہ اپنے مالک سے ملاقات کرنے مسجد جاتے ہیں ہماری بنیادی کمزوری کیا ہے؟تنقید سے بالاتر ہوکر اگر ہمیں کوئی اسلامی مسئلہ معلوم نہ ہوتوہم پوچھنے میں جھجک محسوس کرتے ہیں اور پہلے خود ہی اس کا حال تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ طریقہ ٹھیک نہیں کیوں کہ اسلامی مسائل میں تھوڑی سی ہیر پھیر ہونے سے کافی حد تک مسئلہ بگڑ جاتا ہے

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ذیل میں سوال جواب کی شکل میں نماز کہ مسائل کو ذکر کیا گیا ہے تاکہ مسئلہ سمجھنے میں بھی آسانی ہو اور فائدہ بھی پو۔۔

سوال:نماز فرض ہونےکی کون کون سی شرائط ہیں؟
جواب:مسلمان ہونا،عاقل ہونا،بالغ ہونا،حیض و نفا سے عورت کا پاک ہونا۔

سوال: نماز کہ صحیح ہونے کی کیا شرائط ہیں؟
جواب:جسم گندگی سے پاک ہو،کپڑے پاک ہوں،نماز ادا کرنے کی جگہ پاک ہو،نماز کا وقت ہونا،ستر کا ڈھکا ہونا،نماز کی نیت کرنا،منہ قبلے کی طرف کرنا۔

سوال : کیا نماز میں تاخیر کرنا درست ہے؟
جواب:بغیر کسی عذر کہ نماز میں تاخیر کرنا درست نہیں ہےبعض صورتیں ایسی ہوتی ہیں جب نماز میں تاخیر کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔مثلاً جب مناسک حج میں سے کی منسک کا فوت ہونے کا اندیشہ ہو یا کسی ڈوبتے شخص کو بچانا ہو یا کھانے کی خواھش ہو تو پہلے کھانا کھالینا چاہیئے۔

سوال:کیا دو نمازیں ساتھ ملا کر پڑھنا درست ہیں؟
جواب:آسمان پر گھٹا چھائی ہوئی ہو اور دو نمازوں (ظہر وعصر)یا (مغرب وعشاء)کے لیئے الگ الگ مسجد نہ پہنچا جاسکتا ہوتو چاہیئے کہ عصر کا وقت قریب آجانے تک ظہر میں تاخیر کی جائے اسی طرح عشاء کا وقت قریب آنے تک مغرب میں تاخیر کی جائے۔تاکہ ایک ہی بار جانا ہو۔اسی طرح اگر کوئی شخص حج میں ہے اور غروب آفتاب تک مزدلفہ پہنچنا ہوتاہےتو اسے دو نمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کی اجازت ہے۔

سوال:مرد کے لیے نماز میں کن چیزوں کو ڈھکنا ضروری ہے؟
جواب:مرد کا ستر ناف سے لیکر گٹھنے تک ہے لھذا حالات نماز میں یہاں تک کا حصہ چھپا ہونا چاہیئے۔

سوال:اگر کوئی مرد سر کے بالوں کا جوڑا بناکر نماز پڑھے تو ہوجائے گی؟
جواب:سر کے بالوں کا جوڑا بنا کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

سوال:کیا آنکھیں بند کر کہ نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب:نماز کہ دوران آنکھیں بند کرلینا مکروہ ہیں اگر آنکھیں بند کرنے کا مقصد کسی چیز سے توجہ ہٹانا ہو یا کوئی عبرت کی آیت پر آنکھیں بند کرلی گئی تو کوئی کراہت نہیں ہے۔

سوال:اگر امام سجدے میں چلاگیا اور مقتدی بھاگ کر آیا اور شامل ہوگیا تو کیا اس کی وہ رکعت ادا ہوجائے گی؟
جواب:اگر مقتدی نے کچھ دیر یعنی ایک دفعہ تسبیح کی مقدار امام کو اس رکعت میں پالیا تو اس کی رکعت ہوجائے گی۔

سوال: رمضان کہ مہینے میں امام وترکی تیسری رکعت پڑھا رہے تھے اور رکوع میں گئے اتنے میں باہر سے آنے والے نے امام کو رکوع میں پالیا تو کیا اس کی وہ رکعت دعائے قنوت کے ساتھ ہوگئی؟
جواب:اگر اس بندے نے امام کو رکوع میں پالیا ایک تسبیح کی مقدار تو اسکی وہ رکعت مع دعائے قنوت کہ ہوگئی اور جب امام سلام پیھرے گا تو وہ اپنی بقایہ دو رکعتیں ادا کریں گا جو رہ گئی تھی پر دعائے قنوت نہیں پڑھے گا۔۔

سوال:اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور جمعہ کا خطبہ شروع ہوجائے تو کیا وہ نماز توڑ دے یا جاری رکھے؟
جواب:دیکھے کوشش یہ ہو سنت جمعہ کے خطبہ(عربی والے) سے پہلے پڑھ لے تاکہ توجہ کے ساتھ خطبہ سنا جاسکے جمعہ کی صرف دو رکعت ہیں اور خطبہ سننا لازم ہیں البتہ اگر پڑھ رہا ہے تو پورا کرلے توڑنا بہتر نہیں ہے۔

سوال:کیا ٹوپی پہنے بنا نماز ہوجاتی ہیں؟
جواب:ادب کے خلاف ہے لیکن اگر یہ نیت ہو کہ ننگے سر عاجزی اور خصوع و خشوع ذیادہ حاصل ہوتی ہے تو جائز ہے ٹوپی پننا آداب میں سے ہے لازم نہیں۔۔
(جاری ہے)

yasir qazi
About the Author: yasir qazi Read More Articles by yasir qazi: 15 Articles with 17145 views IAM 19 YEAR OLD LIVE IN KARACHI
I WANT TO BECOME IN FUTURE A FAMOUS POET.....(ITS MY DREAM)
.. View More