آخر اسلام ہے کیا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایک طرف دنیا میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے اور دوسری طرف ممتاز مفتی جیسے دانشور سے لے کر مجھ جیسے ان پڑھ تک کے ذہن میں یہ سوال تیزی سے گردش کررہاہے کہ آخر اسلام ہے کیا۔۔۔؟

میں ایک عام سا مسلمان ہوں ،دین کی بھی زیادہ سوجھ بوجھ نہیں رکھتا،کوشش کرتاہوں کہ جیسے کیسے بھی ہو اللہ کے حبیب حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر ممکنہ حد تک عمل کروں اور اگر کچھ بھی نہ کرسکوں تو سرورِدوعالم ﷺکے نقشِ قدم کو ہی چومتارہوں ،میں کوشش کرتاہوں کہ آپؐ کے اہلِ بیت اور آپ کے اصحاب  اور اولیاءِ کرام کا دامن تھامے رکھوں۔

مجھے اپنے نبی ﷺ سے منسوب ہر شئے سے محبت ہے حتّی کہ اپنے نبیﷺ کے جوتے کا تسمہ بھی اپنی اولاد ،اپنے ماں باپ اور اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ میں یہ سمجھتاہوں کہ مجھے حق پہنچتاہے کہ میں اپنے نبی ﷺ کی ہر شئے سے محبت کروں اور دنیا کے کسی بھی شخص کو یہ حق نہیں پہنچتاکہ وہ مجھے اس محبت کے اظہار سے روکے۔

چلیں ٹھیک ہے میں مانتاہوں کہ میں ایک گنہگار مسلمان ہوں اور میرے نیک ومتقی مسلمان بھائیوں کو حق پہنچتاہے کہ وہ مجھ جیسے گنہگار کو ماریں،خود کش دھماکوں میں اڑائیں لیکن میرے نبیﷺ کے جلیل القدر اصحاب کی قبریں تو نہ کھودیں،اس ظلم کی تو کوئی بھی اسلامی مکتب اور فرقہ اجازت نہیں دیتا۔

حجر ابن عدی اور جعفر طیار جیسے شہید اصحاب کی قبروں کی بے حرمتی اورحضرت حجر ابن عدی کی لاش کو نکال کر لے جانا اوراس سے بڑھ کر ظلم یہ کہ عالمِ اسلام ابھی تک اس بے حرمتی پر خاموش ہے۔

سرورِ دوعالم ﷺ کی نشانیوں کو مٹانے اور ان کی آل و اصحاب کے خلاف بے حرمتیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔کبھی سلمان رشدی اور ٹیری جونز جیسے لوگ قلم و ہنر کے ذریعے آگے آکر توہین کرتے ہیں اور کبھی نام نہاد مسلمان علمِ اسلام اور پر چمِ اسلام اٹھاکرلے کر توہین رسالت کے مرتکب ہوتے ہیں۔

گزشتہ بیس سالوں میں اب تک رسولِ گرامی ﷺ کی جن نشانیوں کو مٹایاگیاہے اور جن مقدس اسلامی مقامات کی حرمت کو پامال کیا گیا ہے ان کی مختصر رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔

• جنت البقیع میں سرکارِ دوعالم کے اصحاب اور ان کی آل کے مزارات کی توہین کی گئی، اور منہدم کر دئیے گئے۔
• جدہ میں مقبرہ حوا کو کنکریٹ سے بند کر دیا گیا — • دار الارقم نامی وہ پہلی درسگاہ جس میں نبی پاک نے تعلیم دی • مدینہ میں بی بی فاطمہ کا گھر — • مدینہ میں امام جعفر صادق کا گھر — • بنو ہاشم کا محللہ صفحہ ہستی سے مٹادیاگیا • ١٩٩٨ میں نبی کی والدہ بی بی آمنہ کے مقبرے اور قبر کو گرانے کے بعد نظر آتش کر دیا گیا — • مدینہ میں نبی ﷺکے والد کی قبر مٹادی گئ • امام علی کا وہ گھر جس میں امام حسن اور امام حسین کی ولادت ہوئی مٹادیاگیا • وہ گھر جسمے ٥٧٠ میں نبی کی ولادت ہوئی - گرانے کے بعد اسکو مویشی بازار میں منتقل کر دیا گیا — • نبی کی پہلی زوجہ بی بی خدیجہ کا گھر جہاں قرآن کی کچھ پہلی آیات کا نزول ہواوہاں پر غسل خانے بنا دئیے گئے — • مکّہ سے ہجرت کے بعد مدینہ میں جس گھر میں نبی اکرم نے قیام کیاگرادیاگیا • حضرت حمزہ کی قبر سے منسلک مسجد گرادی گئ۔ • مسجد فاطمہ زہرا — • مسجد المنارا تین — • امام جعفر صادق کے بیٹے سے منسوب مسجد اور مزار جسکو ٢٠٠٢ میں گرایا گیا — • مدینہ میں جنگ خندق سے منسوب ٤ مساجد — • مسجد ابو رشید — • سلمان الفارسی مسجد مدینہ — • رجت اشمس مسجد مدینہ — • مدینہ میں جنت البقیہ — • مکّہ میں جنّت الموللہ — • امام موسیٰ کاظم کی والدہ کی قبر — • مکّہ میں بنو ہاشم کی قبریں — • احد کے مقام پر حضرت حمزہ اور باقی شہدا کے مقبروں کو گرایا گیا — اس کے علاوہ بے شمار اہم مقامات کو مٹا کر وہاں ہوٹل اور کمپلیکس تعمیر کر دئیے گئے ہیں۔

میں ایک عام مسلمان ہونے کے ناطے آج پوری امت مسلمہ سے یہ سوال پوچھتاہوں کہ خدا را فرقوں اور ملکوں کو چھوڑئیے،مجھے صرف اور صرف یہ بتائیے کہ آخر اسلام ہے کیا؟؟؟

کیا اسلام یہی ہے کہ زندہ مسلمانوں کو کافر کہہ کر ان کا قتلِ عام کرو اور جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کی قبروں کو شرک کے مراکز کہہ کر گرادو اور جلا دو اوران کی لاشوں کو نکال کر بے حرمتی کرو۔۔۔

اگر اسلام یہ نہیں ہے تو پھر وہ اصلی اسلام کہاں ہے اور اس کے ماننے والے بولتے کیوں نہیں۔۔۔؟

نذر حافی
About the Author: نذر حافی Read More Articles by نذر حافی: 35 Articles with 29809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.