سرپھرا اسکائی ڈائیور٬ چھتری کی مدد سے چھلانگ

کیلی فورنیا میں اسکائی ڈاؤر نے اصلی چھتری کی مدد سے فضا سے چھلانگ لگا دی۔

اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسکائی ڈاؤر میری پوپینس کو نہ جانے کیا سوجھی کہ اس نے اصلی چھتری کی مدد سے فضا سے زمیں پر چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس کام کی تکیمل کے لئے سر پھرے اسکائی ڈاؤر نے طیارے کے بجائے ایک غبارے کا استعمال کیا۔
 

image

پوپینس نے چھتری کے ہمراہ غبارے سے چھلانگ لگائی تو کچھ دیر تو چھتری نے ساتھ نبھایا لیکن پھر چھتری ہوا کا دباؤ نہ سہہ سکی اور ٹوٹ گئی۔

اس صورتحال سے بچنے کے لئے سر پھرے لیکن ہوشیار اسکائی ڈاؤر نے پورا انتظام کر رکھا تھا۔ جیسے ہی چھتری ٹوٹی میری پوپینس نے سینے پر بندھا پیرا شوٹ کھول لیا اور باحفاظت زمین پر لینڈ کر گیا لیکن چھتری بے چاری ٹوٹ کر ڈھانچہ بن گئی۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Reports of Mary Poppins seen floating down from the sky over Southern California wouldn't be as crazy as one would think. Extreme athlete Erik Roner has turned fairy tale into reality in his latest daredevil stunt that dropped him over Encinitas while holding onto a large patio umbrella, like the fabled nanny, to carry him down.