پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا مرکز

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ملک میں جگر کی پیوندکاری کے پہلے مرکز نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اب تک پاکستان میں جگر کی بیماری میں مبتلا ایسے افراد جنہیں پیوندکاری یا ’ٹرانسپلانٹ‘ تجویز کیا جاتا تھا اس علاج کے لیے بیرونِ ملک جاتے تھے۔

تاہم اب شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں گزشتہ چھ ہفتوں میں جگر کی پیوندکاری کے چار کامیاب آپریشنوں کے بعد ’لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
 

image


افتتاح کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا کہنا تھا کہ ’شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عالمی سطح کی وہ ساری سہولیات موجود ہیں جو کسی بھی لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر میں ہونی چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سینٹر کے کھلنے کے بعد پاکستان کے مریضوں کی مشکل آسان ہوگی‘۔

ڈاکٹر ڈار کا کہنا تھا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال سنہ دو ہزار نو میں اس مقصد سے کھولا گیا تھا کہ آئندہ تین برس میں وہ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کھولے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کھولنے کی ماضی میں کوشش کی گئی لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے اس سرجری سے منسلک تمام طبی پیچیدگیوں اور اس کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے بعد یہ مرکز کھولا ہے۔
 

image


اس مرکز میں جگر کی پیوندکاری کے عمل سے گزرنے والے ایک مریض بچے کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں اور چاہتا ہوں کہ بڑا ہوکر لیور ٹرانسپلانٹ سرجن بنوں‘۔

واضح رہے کہ جگر کی پیوندکاری ایک مہنگا عمل ہے جس پر دس سے چالیس لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔

اس مرکز کے افتتاح سے قبل جگر کے مریض پیوند کاری کے لیے دیگر ممالک خصوصاً بھارت جاتے تھے جہاں پر اس شعبے میں خاصی مہارت پائی جاتی ہے اور اس پر اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔ تاہم شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سینٹر میں یہ سرجری بھارت اور ديگر ممالک کی نسبت کم رقم میں ہو جاتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

After performing four successful living donor liver transplants in last six weeks, Shifa International Hospital (SIH) on Saturday formally opened its liver transplant centre, the first such centre in Pakistan. Muhammad Yaseen, 12, the first living donor liver transplant patient operated upon a couple of weeks ago, formally inaugurated the centre.