بے خوابی کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ

زندہ رہنے کے لیے جس طرح آکسیجن اور خوراک ضروری ہے اِسی طرح مناسب نیند بھی اتنی ہی اہم ہے۔ نیند کا پورا نہ ہونا نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر بلکہ خطرناک ہے۔

یہ اُس وقت بھی ثابت ہوا جب امریکہ میں چوہوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سامنے آئے جن سے یہ پتا چلا کہ جو چوہے پوری طرح نہ سو سکے وہ تین ہفتوں کے اندر اندر مر گئے، جبکہ انکی اوسط عمر دو سے تین سال تک کی ہوتی ہے۔
 

image


Insomnia یعنی بے خوابی سے نہ صرف روزمرہ کے کام کاج بلکہ جذبات، عمومی تعلقات اور معاشی زندگی پر بھی اثرات پڑتے ہیں ۔ اس کے علاوہ مناسب نیند پوری نہ کرنے سے نہ صرف ہمارا اعصابی نظام بلکہ ہماری یادداشت اور عمومی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق بے خوابی ہمارے دماغ کے اُن حصوں کو، جو جذبات کو کنٹرول کرنے اور فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کمزور کر دیتی ہے۔ بے خوابی بہت سی نفسیاتی بیماریوں کے علامات میں سے یک علامت بھی ہے مثلاً ڈپریشن اور ذہنی امراض میں مبتلا لوگ اکثر نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں۔

American Institute of Health کے ایک نفسیاتی ماہر ڈاکٹر Kripske کا کہنا ہے کہ بے خوابی کا وقت پر علاج کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس کا مؤثر طریقہ علاج behavioral therapy ہے، جس میں انسان کو اپنی عادات اور طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر Kripske کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی ادویات لینے سے پہلے ضروری ہے کہ behavioral therapy اپنائی جائے، اور جب آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو یہ سوچ کر جائیں کہ آپ کی طبیعت بے خوابی کی دوائی کھائے بغیر ، counseling کے ذریعے ہی ٹھیک ہو جائے گی۔
 

image


American National Institute of Health کے مطابق رات کو آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کے ان باتوں پر عمل کیا جائے:

1۔ سونے کے لیے ایک ہی وقت مقرر کریں۔

2۔ کھانا وقت پر کھائیں اور سونے سے چند گھنٹے پہلے ہلکی پھلکی ورزش کریں۔

3۔ ایسی مشروبات جن میں کیفین پائی جاتی ہو، مثلا چائے ، کافی، چاکلیٹ اور سگریٹ، سونے سے دو یا تین گھنٹے پہلے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
 

image


4۔ نیند سے پہلے گرم پانی سے نہانا بھی پر سکون نیند کے لیے بہتر ہے۔

5۔ جب سونے کے لیے لیٹیں تو پریشانیوں کو ایک طرف رکھ کر دن کے خوشگوار لمحوں کے بارے میں سوچیں۔

6۔ اپنے کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھیں۔ اور،

7۔ اگر بے خوابی جاری رہے تو اُس سے پہلے کہ وہ صحت کو متاثر کرے، ڈاکٹر سے وقت پر رجوع کریں۔

گزشتہ برس پاکستان میں یک غیر سرکاری ادارے ’گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق پانچ فیصد پاکستانی بے خوابی کی خراب ترین قسم، جبکہ تیس فیصد لوگ کسی نہ کسی شکل میں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اسی طرح American Institute of Health کے مطابق امریکہ میں بیس فیصد لوگ Insomnia یعنی بے خوابی میں مبتلا ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Insomnia is a common problem characterized by trouble falling asleep, staying asleep or getting restful sleep. Cognitive behavioral therapy for insomnia is an effective insomnia treatment for chronic sleep problems. Cognitive behavioral therapy for insomnia is a structured program that helps you identify and replace thoughts and behaviors that cause or worsen sleep problems with habits that promote sound sleep.