سب جھوٹ

آج زرداری صاحب نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں سرکاری بسیں چلائی جائینگی اور مسافر اس میں مفت سفر کریگا ان سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائیگا مزے کی بات وہ بسیں آپ کو آپ کے گھر سے ملینگی جس جگہ جانا ہے آپ نے آپ کو لیکر جائینگی چاہے آپ اپنے رشتے داروں کے پاس ہی کیوں نہ جائیں راستہ اگر آپ کے گھر تک نہیں ہے تو یہ سہولت بھی آپ کو اسے وقت مل جائیگی ہر بس کے ساتھ روڈ بنانے والی ٹیم بھی بس کے ساتھ موجود ہوگی -

یہ بسیں حکومت نے دی ہیں اس کا خرچہ نواز شریف نے اٹھایا ہے روڈ کا کام الطاف کروائیگا ، جہاں پل نہیں ہے وہاں پل کا کام سندھ کے صحافی کروائینگے اور سندھ کے اسکولوں میں جو ماسٹر ہیں وہ صحافت کا کام کریں گے وہ اتنے ایماندار ہیں کہ اگر کوئی بچہ اسکول نہیں آئیگا اس کی خبر ٹی وی اور اخبار میں دیں گے اور بچہ ڈر کے مارے پھر کبھی چھٹی نہیں کریگا -

آج حزبے اختلاف اور حز بے اقتدار نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے کہ ہر ایک کو 5 سال پورے حکومت کرنے کا حق ہوگا کوئی بھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی بات نہیں کریگا جو کریگا اس کو جیل بھیج دیا جائیگا اور جیل میں اس کو اخبار ، ٹی وی ، ائر کنڈیشن ، صوفہ سیٹ ، ریڈیو ، گاڑی، کے علاوہ کوئی بھی سہولت نہیں ملیگی، سندھ کے ڈاکوؤں نے ایوان میں بیٹھے لوگوں کی صاف نیت دیکھ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے -

قوم پرست لیڈروں نے سیاست سے بیزاری کا اعلان کیا ہے اور الطاف بھائی نے پاکستان آکر اپنے اپنے کارکنوں کے لئے قربانی دینے اور گھر رہنے کا اعلان کیا ہے عدالتوں میں اب کوئی وکیل نہیں ہوگا کیوں کہ وکیل لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں اور اب وکیل کی جگہ سوال جواب کمپیوٹر کریگا اور گواہ بھی نہیں ہوگا سوال جواب کے بعد کمپیوٹر نے جو رزلٹ دیا وہ آخری فیصلہ ہوگا اس طرح غریبوں کے پیسے بچ جائیں گے اور انصاف بھی سستا ملیگا وہ بھی گھر کے دروازے پر اور وہ بھی 4 دن میں اب آپ خود بتا سکتے ہیں کہ کتنی سہولت حاصل ہوگی عوام کو -

پولیس نے اپنا کام ایمانداری سے کرنے اور رشوت نہ لینے پر عمل شروع کر دیا ہے اب کوئی بھی پولیس والا ویزہ پر نہیں جائیگا ( ویزہ ) کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بندہ گھر پر ہوگا لیکن حاضری اس کی آفس میں موجودگی ظاہر کریگی آدھے تنخواہ منشی کو دیتا رہیگا اور گھر بیٹھا رہیگا ( یہ ہوتی ہے ویزہ . ،)-

اب کیسے ایم این اے یا ایم پی اے کے ہر غلط کام نہیں کیا کریں گے اور کیسے غریب کو نہیں ماریں گے نہ ہی ایف آئی ار داخل کرتے وقت کسی سے پیسے نہیں لینگے -

آج سے ریل اپنے پورے وقت پر اپنی منزل کو پہنچ جائیگی کوئی بھی مسافر بغیر ٹکٹ سفر نہیں کریگا اور نہ ہی ریل کبھی اپنی پٹری سے اتریگی اگر غلطی سے اتر بھی جائیگی تو ڈرائیور اتنا قابل ہے کہ ریل کو گرنے نہیں دیگا اور کوئی نقصان نہیں ہوگا ریل پولیس والے بھی اب کسی مسافر سے پیسے لیکر نہیں بیٹھا سکیں گے ان کو ایمانداری کا بھوت سوار ہو گیا ہے -

اور ریلوے کو ایک ماہ میں 2 ارب کا فائدہ ہوا ہے اس فائدہ کا کچھ حصہ غریبوں میں تقسیم کیا جائیگا وہ غریب جن کے پاس لنڈکروذر اور مرسڈیز جیسی سستی گاڑیاں ہیں ان کو دیا جائیگا اور ریلوے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ غریب جن کے پاس اربوں روپے کے بنک بیلنس ہے ایسے یتیموں کو مفت سفر کرنے کی اجازت ہوگی اور ہر بوگی میں مہدی حسن کا سونگ سننے کو ملیگا ( ایک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا )-

آج کے بعد ٹی وی چینل پر سب سچ بولیں گے جھوٹ کا نام بھی نہیں ہوگا ہر رپورٹ میں جھوٹ کہیں سے بھی نظر نہیں آئیگا اگر غلطی سے نظر آ گیا تو کیمرہ میں نہیں آئیگا کامران خان جو بھی بولیگا سچ بولیگا اور وہ بھی پاک کتاب سامنے رکھ کر بولیگا ورنہ وہ یہ نوکری چھوڑ کر مسجد میں بیٹھ جائیگا ٹی وی چینل والوں نے تمام ٹیکس ادا کردئیے ہیں اور اب وقت پر ہر بل کی ادائیگی کی جائیگی بجلی کا بل گیس کا بل وقت پر ادا کر دیا ہے کسی کو اگر شک ہو تو وہ دیکھ سکتا ہے بل کی کاپی دروازے پر چپساں کردی گئی ہے -

ان کے رپورٹروں نے آج تک کسی سے کوئی پیسا نہیں لیا اور نہ ہی لینگے کیوں کہ ان کو سچ کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا اوریہ اتنے برداشت والے ہیں کہ کہیں بھی برائی ہو وہ آنکھیں کھول دیتے ہیں جھوٹی تعریف کسی کی نہیں کرتے غریبوں کے حق پر خود حج نہیں کرتے ریونیو میں اب کوئی ھیرا پھیری نہیں ہوگی پٹواری کسی بھی کسان سے زیادہ آبیانہ وصول نہیں کریں گے زمیں جس کی بھی ہوگی اس کو اس کے نام کر دیں گے مفت میں اور سرکاری زمین اپنے نام یا کسی بڑے افسر کے نام نہیں کریں گے بس غریب کے نام ہی ہوگی -

پٹواری کا نام اب ایماندار ہوگا ہر وقت تسبیح ہاتھ میں رکھیگا لوٹا .مسلہ ( جانماز ) ساتھ رکھیگا کسی سے کسان سے بکری . بھینس . یا کوئی بھی ایک روپیہ نہیں لیگا اور وقت پر جمہ شدہ رقم ریونیو کے اکاونٹ میں ڈپازٹ کروائیگا پیر مرشد نے اپنے مردوں سے نذرانہ نہ لینے کا عہد کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مریدوں کو وہ پیسے دیں گے اور ہر مرید کو 3 ایکڑ زمین بھی دیں گے اور یہ بھی کہا ہے کہ اب مرید کے ساتھ زمین پر بیٹھیں گے اور کھانا اپنے پیسوں سے لائینگے خود بھی کھائینگے اور مرید کو بھی کھلائیں گے-

عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے کوئی بھی پولنگ پر نہیں جائیگا-
Mehran Miandad Shar
About the Author: Mehran Miandad Shar Read More Articles by Mehran Miandad Shar: 2 Articles with 1225 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.