صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ٬ گوشت ضرور کھائیں لیکن ان 5 باتوں کا بھی خیال رکھیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے

image
 
عیدالاضحیٰ ہو اور گوشت کے پکوان نہ اس بات کا تو تصور ہی ناممکن ہے- اس موقع پر قربانی کے جانوروں کے گوشت کی جہاں وافر مقدار موجود ہوتی ہیں وہی دوسری طرف لوگ دل کھول کر اس گوشت کو اپنی خوراک میں بھی شامل کرتے ہیں اور مختلف قسم کے کھانے تیار کرتے ہیں- لیکن یاد رکھیں زیادتی کسی بھی چیز کی ہو نقصان دہ ہوتی ہے- اس لیے گوشت ضرور کھائیں لیکن اس کے ساتھ چند باتوں کا خیال بھی ضرور رکھیں ورنہ بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے-

چہل قدمی
گوشت کھانے کے بعد کچھ وقت کے لیے چہل قدمی ضرور کیجیے- چہل قدمی دراصل کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اور رات کو بے چینی کا امکان کم کر دیتی ہے۔ جو لوگ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی نہیں کرتے ہیں وہ صبح اٹھتے ہیں یا تو متلی محسوس کرتے ہیں یا ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے کھانا ان کے حلق میں بیٹھ گیا ہے۔ اس لیے آپ کو گوشت کھانے کے بعد زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے خاص طور پر رات کے وقت گوشت کا استعمال غیر صحت بخش ہے۔
 
image
 
تلا ہوا گوشت
اگر طویل عرصے تک گوشت کھانا چاہتے ہیں لیکن تیل سے ڈرتے ہیں تو کوئلے پر بھنا ہوا گوشت کھائیں- بھلے ہی بھنے ہوئے گوشت میں تیل ہوتا ہے لیکن یہ اتنا خطرناک نہیں ہوتا ہے جیسے کہ صرف تیل میں پکایا ہوا گوشت ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے تین دن تو لازمی گوشت کے ساتھ گزرتے ہیں- لیکن کوشش کریں کہ جسم میں اضافی چکنائی نہ جائیں- تلا ہوا گوشت عام طور پر ویسے بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے-

مقدار کا خیال
آپ جتنا چاہے گوشت کھا سکتے ہیں لیکن آپ کا جسم اس گوشت کو سنبھالنے کے قابل بھی ہونا چاہیے- ورنہ آپ کو معدے کے سنگین مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ گوشت اتنا ہی کھائیے جتنا کہ آسانی سے سے ہضم ہوسکے اور معدے پر بوجھ بھی نہ بنے-

کولڈ ڈرنک سے پرہیز
بقرعید پر گوشت کے تیار کردہ کھانوں کے ساتھ کولڈ ڈرنک کا ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے- لیکن اگر آپ تلا ہوا گوشت کھانا چاہتے ہیں تو پھر کم سے کم کولڈ ڈرنک سے تو لازمی پرہیز کریں- ورنہ یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ مل کر معدے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں- ویسے بھی کولڈ ڈرنک کا استعمال گردوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ ہر چیز اعتدال میں استعمال کی جائے-
 
image

سبزیوں کی مدد لیں
ایک چیز جو اکثر لوگ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھول جاتے ہیں وہ ہے سبزیوں کو گوشت کے پکوان میں لازمی شامل کرنا- اگر آپ گوشت کے ساتھ سبزیوں کو بھی شامل کریں گے تو یہ آپ گوشت کے نقصان کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں- اس لیے گوشت پر سمجھوتہ کرلیں لیکن اپنی صحت پر نہ کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: