اگر آپ صبح میں کیلا کھاتے ہیں تو یہ بھی جان لیں۔۔ 5 پھل جنہیں ناشتے میں کبھی نہیں کھانا چاہیے

image
 
آپ نے پھلوں کے فائدے یا انہیں زیادہ کھانے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں ضرور سنا ہوگا- لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں ہے کہ پھلوں کو کھانے کا ایک خاص وقت بھی ہوتا ہے وہ تب ہی آپ کو زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں- ورنہ انہیں غلط وقت پر تھوڑا سا بھی کھانا فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے- ہم آپ کو ایسے 5 پھلوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ناشتے میں یا خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے-
 
کیلے
کیلے کا استعمال ناشتے میں ہرگز نہیں کرنا چاہیے- کیلے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- خالی پیٹ کیلا کھانے کی وجہ سے آپ کے خون میں ان دونوں معدنیات کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں-
image
 
تربوز
تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں پانی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اور یہ جلدی ہضم بھی ہوجاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر آپ ناشتے میں یہ پھل کھا کر آفس جائیں گے تو آپ کو جلد ہی بھوک کا احساس ہونے لگے گا-
image
 
آم
آم کا موسم ہو تو آم کھاتے ہوئے دن دیکھا جاتا ہے اور نہ رات- اگرچہ آم ایک انتہائی ذائقہ دار پھل ہے لیکن اس میں شوگر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- اسی لیے اگر آپ اسے صبح خالی پیٹ کھاتے ہیں تو یہ یکدم آپ کے خون میں شوگر کی سطح پر بڑھا سکتا ہے-
image
 
سنگترے
اس پھل میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ آپ کے معدے میں تیزابیت کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے- اس لیے اسے ناشتے میں استعمال کرنے سے آپ کو سینے کی جلن اور گیس جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
image
 
چکوترے
اس پھل میں بھی وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ایسڈ کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتی ہے- صبح سویرے ناشتے میں اس پھل کو کھانا سارے دن کے لیے آپ کو اضطرابی کیفیت کا شکار بنا سکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: