ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ سستی لوکی کے چھلکوں کے یہ 5 مہنگے فائدے جان کر آپ انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے

image
 
عام طور پر ہمارے گھرانوں میں لوکی کو کدو بھی کہا جاتا ہے، کدو کو خالی کدو نہیں کہا جاتا ہے بلکہ بزرگ اس کو کدو شریف کے نام سے پکارتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ یہ سبزی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھی اور کدو کھانا صرف صحت کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنت بھی ہے اس وجہ سے اس کو کھانے سے بہت ثواب ملتا ہے-
 
لوکی کے فوائد
ویسے تو اس سبزی کے فوائد کے بارے میں ہمیشہ ہی بہت کچھ کہا جاتا رہا ہے اس کا مزاج سرد ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر یونانی حکما معدے اور جگر کی گرمی کے خاتمے کے لیے اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں- اس کے علاوہ یہ زود ہضم اور نیا خون بنانے والی غذا بھی ہے اس وجہ سے اکثر بیمار افراد کو اس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے- مگر آج ہم آپ کو اس کے چھلکوں کے ایسے فوائد بتائیں گے جن کو جان کر آپ ان کو کبھی بھی پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گے-
 
1: سورج کی وجہ سے جلد کے جلنے کی صورت میں
عام طور پر سورج کی گرمی یا دھوپ میں براہ راست باہر نکلنے اور زيادہ دیر تک باہر رہنے سے جلد کے وہ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں جو براہ راست دھوپ کا سامنا کرتے ہیں- ایسے حالات میں مہنگی کریموں کے استعمال کے بجائے لوکی کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹس بنا لیں- اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لیپ کر لیں اور پندرہ منٹ تک لگے رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اس کو دھو لیں یہ پیسٹ ایک ہفتے تک فرج میں محفوظ کر کے بھی رکھا جا سکتا ہے-
 
image
 
2: جلنے کی صورت میں
گرم چائے گر جائے یا کسی بھی وجہ سے اگر جلد کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری طبی امداد کے لیے جلی ہوئی جگہ پر لوکی کے چھلکے لگا دیں اس طرح سے ایک جانب تو چھالے نہیں بنتے ہیں اور دوسری جانب جلی ہوئی جگہ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے-
 
3: بواسیر کی صورت میں
بواسیر کے مرض کی صورت میں جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ لوکی کے چھلکوں کے استعمال سے اس موذی مرض سے بغیر آپریشن کے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے- اس کے لیے لوکی کے چھلکوں کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں اور اس کے بعد ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور صبح شام آدھی چائے کی چمچ اس پاؤڈر کو تازہ پانی کے ساتھ لے لیں کچھ ہی دنوں میں بواسیر کی تکلیف سے فائدہ ہوگا-
 
4: گیس اور بدہضمی
لوکی کے چھلکوں میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ہوتا ہے- اس وجہ سے بواسیر کے لیے بنائے گئے پاؤڈر کو بدہضمی کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے جسم میں موجود گیس خارج ہوتی ہے اور بدہضمی کی کیفیت میں آرام ملتا ہے-
 
image
 
5: خوبصورتی بڑھائے
لوکی کے چھلکے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں اس میں بڑی مقدار میں وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں ان چھلکوں کو کدو کش کر کے ان کی برفی بھی بنائی جاتی ہے جو تازہ خون بنانے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-
 
امید ہے کہ لوکی کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر اب آپ بھی ان کو پھینکنے کے بجائے ان کو محفوظ کرنا شروع کر دیں گے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: