آج کل کے دور میں تو بچہ بچہ یہ کرتا ہے، ایک ایسا عمل جس سے سر درد، چکر آنا یہاں تک کہ بہرہ پن بھی ہو سکتا ہے

image
 
بہرے ہو گئے ہو کیا؟ تمھیں میری بات سمجھ کیوں نہیں آتی ہے؟ میں کب سے چلا رہی ہوں مگر تمھارے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ یہ وہ جملے ہیں جو آج کل کے دور میں اکثر خواتین اپنے بچوں کو سناتی نظر آتی ہیں۔
 
مگر ان میں سے کوئی بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتی ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ آج کل کے دور میں چھوٹے چھوٹے بچے سر درد اور چکر آنے کی شکایت کرتے ہیں زيادہ تر والدین کو یہی لگتا ہے کہ زيادہ دیر تک اسکرین کو دیکھتے رہنے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے-
 
سر درد چکر آنے اور بہرے پن کی وجہ موبائل نہیں بلکہ ہینڈ فری
عام طور پر بچوں کو کہا جاتا ہے کہ اگر تم نے موبائل پر کوئی ویڈيو دیکھنی ہے تو ہینڈ فری لگا لو تاکہ ہمیں اس کی آواز نہ آئے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ مستقل طور پر ہینڈ فری سے لگنے والے ائیر بڈ اس کو صحت کے سنگین مسائل سے دوچار کر سکتے ہیں۔ جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
سماعت کی خرابی
ہمارے کان کے اندرونی حصے میں ایسے چھوٹے چھوٹے بال موجود ہوتے ہیں جو کہ سننے کے عمل میں تحریک کا سبب بنتے ہیں مگر کانوں میں ہینڈ فری کے ائير بڈ کانوں کے ان بالوں کو ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
 
image
 
تیز ترین آوازوں کے سبب کانوں کے یہ بال جو آواز کو سننے کی حس کا اہم ترین جز ہوتے ہیں ختم ہو سکتے ہیں۔ اور سننے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے-
 
توازن کی خرابی
ڈاکٹر سمیتا ناگونکر جن کا تعلق ریلائنس ہاسپٹل کے شعبہ ای این ٹی سے ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گزشتہ سال میں ایسے بہت سارے کیسز لائے گئے جو کہ ایسے افراد تھے جو شدید سر درد اور چکر آنے کی شکایت کے ساتھ لائے گئے-
 
ان افراد کی تشخیص میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد دن کے بڑے حصے میں کانوں میں ہیڈ فون لگا کر رکھتے تھے اور اس میں باہر کے شور سے بچنے کے لیے تیز آواز میں کچھ نہ کچھ سنتے رہتے ہیں۔
 
ڈاکٹر کا مزید بھی یہ کہنا تھا کہ انسان کے کانوں کا تعلق صرف سننے کی حس سے ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعلق دماغ کے اس حصے سے بھی ہوتا ہے جو کہ جسم کے توازن کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے-
 
اگر زيادہ دیر تک ہینڈ فری لگا کر رکھے جائیں تو اس سے نہ صرف چکر آنے کی شکایت ہو سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید سر درد کا مسئلہ بھی لاحق ہو سکتا ہے-
 
image
 
ہینڈ فری کے نقصانات سے بچنے کا طریقہ
آج کل کے دور میں جب کہ زيادہ تر ڈيجیٹل شعبہ میں کام ہو رہا ہے تو ہینڈ فری لگانا ایک مجبوری بنتا جا رہا ہے مگر اپنی صحت کی قیمت پر یہ عمل کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے- اس وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان نقصانات سے بچا سکتا ہے-
 
ہینڈ فری مستقل استعمال نہ کریں اس کے استعمال میں کچھ وقفہ ضرور دیں
ائير بڈ کے استعمال کے بجائے ہیڈ فون کے استعمال کو ترجیح دیں
ہیڈ فون کے استعمال کے دوران آواز کو کبھی بھی 60 فیصد سے زیادہ نہ رکھیں
بچوں میں ہیڈ فون کا استعمال محدود رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کتنی بلند آواز میں اس کا استعمال کر رہے ہیں-
 
یاد رکھیں ساری زندگی افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ کچھ احتیاط کر لیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: