صرف ایک ٹکڑا برف کا وہ کرے جو مہنگے پارلر نہ کر سکیں، آنکھوں کی تھکاوٹ اور حلقوں کا حیرت انگیز علاج جانیں

image
 
آج کل کے انسان کی زندگی مشینی رخ اختیار کر چکی ہے اسکرین کا بے تحاشا استعمال اس کو اس کے بستر پر بھی آرام سے رہنے نہیں دیتا ہے- یہی وجہ ہے کہ صبح جاگنے کے باوجود تھکن کا احساس نہ صرف جسم کو جکڑے رہتا ہے بلکہ واضح طور پر چہرے کی سوجن، آنکھوں کی تھکن اور آنکھوں کے نیچے پڑے حلقوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے-
 
برف کی ٹکور کے حیرت انگیز فوائد
صبح کے آغاز کے ساتھ ہی چہرے کی یہ تھکن سارے دن کی روٹین پر عمل پیرا ہونا مشکل بنا دیتا ہے اس مشکل کو دور کرنے کے لیے کسی مہنگے ڈاکٹر یا مہنگے پارلر جانے کے بجائے صرف ایک ٹکڑے برف کا استعمال آپ کے بہت سارے پیسے بچا سکتا ہے-
 
1: چہرے کی سوزش دور کرنے کے لیے
عام طور پر چہرے کے مختلف حصوں میں صبح جاگتے وقت ہونے والی سوزش کا سبب جلد کے نیچے موجود خون کی نالیوں کا پھیل جانا ہوتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں الرجی، بخار، یا تھکن شامل ہیں- اس سوزش کو دور کرنے کے لیے ایک برف کا ٹکڑا لے لیں اور اس کو چہرے پر نرمی سے پھیریں چند منٹ تک یہ عمل کرنے سے جلد کے نیچے موجود خون کی نالیاں کم درجہ حرارت کے باعث سکڑ جاتی ہیں اور سوزش ختم ہو جاتی ہے-
 
image
 
2: آنکھوں کے نیچے کی سوزش
اکثر افراد نے رات میں اگر زيادہ نمک والا کھانا کھایا ہو اور کھانے کے بعد سو جائيں تو اس کی وجہ سے جسم میں نمک کی مقدار آنکھوں کے نیچے بیگز کی سوزش کا باعث بن جاتے ہیں۔ لیکن چونکہ آنکھ ایک نازک حصہ ہے تو اس کے اوپر براہ راست برف کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے- اس وجہ سے اس دفعہ برف کو کسی رومال میں لپیٹ لیں اور اس کے بعد اس کو احتیاط اور نرمی سے آنکھوں کے نیچے والی جگہ پر ایک سے دو منٹ تک رکھیں اور اس کے بعد ہٹا دیں۔ اگر سوزش ختم نہ ہو تو یہ عمل ایک سے دو بار دہرایا جا سکتا ہے-
 
3: چہرے کے کھلے مسام بند کرنے کے لیے
عام طور پر سورج کی روشنی اور گرمی کے سبب چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں جن میں دھول مٹی جمع ہوجاتی ہے اور بعض اوقات چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں- اس صورت میں رات کو سونے سے قبل جلد کی اچھی طرح کلینزنگ کی جائے اور اس کے بعد جلد پر کچھ دیر کے لیے برف سے ٹکور کی جائے جس سے یہ کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں- جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے جھریاں بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے جس سے عمر کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور دوسری طرف جلد صاف شفاف ہو جاتی ہے-
 
image
 
برف سے ٹکور کے استعمال میں احتیاط
برف سے جلد پر ٹکور کے عمل کے دوران کچھ باتوں کا خص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے جو کچھ اس طرح سے ہیں- کبھی بھی چہرے پر براہ راست برف نہ لگائيں بلکہ اس کو کسی نرم اور پتلے کپڑے میں لپیٹ کر استعمال کریں- برف کا مساج بہت ہلکے ہاتھوں سے کریں اور دائرے میں حرکت دیتے رہیں تاکہ دوران خون بہتر ہو- کسی ایک جگہ پر برف چند لمحوں سے زيادہ نہ رکھیں کیوں کہ زيادہ دیر تک جلد پر برف رکھنے سے جلد جل بھی سکتی ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: