تھوڑا وقت اور کچھ سادہ چیزيں، ہزاروں روپے کے خرچ کو بھول جائیں اور چمکدار جلد گھر پر ہی پائیں

image
 
جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات عموماً اتنی مہنگی فروخت کی جاتی ہیں کہ ہر کوئی ان مصنوعات کو استعمال کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ ۔ تاہم ایسا ہونا چاہئے اگر ہر شخص اپنی جلد کی ضروریات سے واقف ہے اورجانتا ہے کہ کون سے اجزاء اس کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوں گے تو بعض اوقات قدرتی اجزاء جو آپ کے گھر میں اس وقت بھی موجود ہوسکتے ہیں وہ سب سے زیادہ قیمتی کاسمیٹک مصنوعات سے بھی بہتر ثابت ہوکتے ہیں۔ لیکن اپنے چہرے اور جلد پر کوئی بھی چیز لگانے سے پہلے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کرنا چاہیے اور ان سے اس کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔
 
60 سیکنڈ تک منہ دھوئیے
یہ عمل آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے بالخصوص آپ کے مسام کے لیے- جب آپ کی مردہ جلد اور بیکٹریا آپ کے چہرے کے قدرتی تیل کے ساتھ مکس ہوتے ہیں تو مسام پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس کا نتیجہ کیل مہاسوں کی صورت میں نکلتا ہے- 60 سیکنڈ یا ایک منٹ تک منہ دھونا اس قسم کی چیزوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے- دن کے اوقات میں میک اپ وغیرہ کی وجہ سے جراثیم آپ کے مساموں میں داخل ہوجاتے ہیں لیکن چہرے کی صفائی رکھنے سے ان سے بچا جاسکتا ہے-
image
 
گھٹنوں اور کہنیوں کی صفائی
سرکہ میں موجود ایسٹک ایسڈ اور دہی میں لیکٹک ایسڈ کی بھرپور مقدار آپ کے گھٹنوں اور کہنیوں کو صاف کرنے اور چمکدار جلد کو ظاہر کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایک کھانے کے چمچ دہی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں- اب اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں- اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں- یہ عمل ہفتے میں 3 سے 4 بار ضرور دہرائیں- آپ دیکھیں گے کہ آپ کی جلد کی رنگ تبدیل ہورہی ہے-
image
 
ٹماٹر کا پیسٹ
کٹے ہوئے ٹماٹر پر 1/5 چائے کا چمچ چینی چھڑکیں۔ آہستہ آہستہ ٹماٹر کے ان ٹکڑوں سے چہرے کی مالش کریں- اس میں احتیاط انتہائی ضروری ہے کیونکہ اگر آپ یہ عمل سخت ہاتھوں سے کریں گے یا زور سے رگڑیں گے تو آپ کو جلد پر خارش ہوسکتی ہے- اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ کو اچھی طرح دھو لیں- یہ عمل سونے سے کچھ دیر قبل کرنا بہترین ہے اس سے آپ کی جلد کو اضافی چمک حاصل ہوگی-
image
 
ضرورت سے زیادہ صفائی بھی نقصان دہ
اگر آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو دیکھے بغیر روزانہ جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں تو بہتر ہے کہ یہ چھوڑ دیں اور کچھ بھی نہ کریں- زندگی میں بہت سی چیزوں کی طرح، جب جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو اس میں بھی کم زیادہ ہوتا ہے۔ جلد صاف کرنے والی مصنوعات اچھے بیکٹیریا کو بھی ختم کر سکتی ہیں اور ساتھ ہی جلد کی پی ایچ کو بھی تباہ کر سکتی ہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو دن میں دو بار اپنا چہرہ دھوتے ہیں، تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ صبح کی دھلائی کو چھوڑ دیں، کیونکہ شام کو منہ دھونا میک اپ کو دور کرنے کے لیے زیادہ ضروری ہے۔
image
 
جلد کا گورا پن
لیموں اس مسئلے کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے- اس کے ساتھ بیکنگ سوڈا شامل ہوجائے تو یہ جلد کے سیاہ حصوں کو سفید کرنے کے لیے مؤثر کلینزر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس ٹوٹکے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ ایک لیموں لیں اور اسے 2 حصوں میں کاٹ لیں۔ لیموں کے اوپر 1 کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا چھڑکیں۔ اب اسے اپنی کہنیوں اور گھٹنوں پر 1 منٹ تک رگڑیں۔ اسے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ہر 2 دن میں ایک بار دہرائیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: