سفید زيرہ تو سب استعمال کرتے ہیں مگر کالا زیرہ مہنگا کیوں، کچھ ایسے فوائد جنہیں جان کر ہر کوئی اسے خریدنے کو ہو جاںے تیار

image
 
زیرہ کا استعمال ہمارے باورچی خانے کے اہم ترین مصالحوں میں کیا جاتا ہے جس کو کھانوں کی لذت اور خوشبو بڑھانے کے لیے سب ہی کرتے ہیں۔ مگر عام طور پر زيادہ تر افراد سفید زيرہ کا استعمال زيادہ کرتے ہیں اور سیاہ زيرے کا استعمال اس کے مہنگے ہونے کے سبب کم کیا جاتا ہے-
 
سفید زيرہ اور سیاہ زيرہ ایک چیز نہیں ہیں
عام طور پر ایک جیسے نام کے سبب زيادہ تر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ دونوں زیرے ایک ہی چیز کے دو نام ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور دو مختلف پودوں کے بیچ ہیں-
 
اسکے علاوہ تاثیر کے حوالے سے بھی دونوں مختلف ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاہ زيرہ قدرے کمیاب ہونے کے سبب اور فوائد کے زيادہ ہونے کے سبب سفید زيرے سے دگنی قیمت میں فروخت ہوتا ہے اور اس کا استعمال اکثر گھرانوں میں خال خال ہی کیا جاتا ہے- آج ہم آپ کو سیاہ زيرے کے کچھ ایسے فوائد بتائيں گے جن کو جان کر مہنگے ہونے کے باوجود آپ اس کو خریدنے پر تیار ہو جائيں گے-
 
1: وزن کم کرنے میں معاون
سیاہ زيرہ وزں کو تیزی سے کم کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہوتا ہے جس کے لیے اس کو تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کچھ اس طرح سے ہیں
 
image
 
نیم گرم پانی کے ساتھ
نیم گرم پانی کے ساتھ چند دانے سیاہ زيرے کا استعمال صبح نہار منہ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے-
 
لیموں کے ساتھ
سیاہ زیرے کے آٹھ سے دس دانوں پر چند قطرے لیموں کے رس کے ٹپکا دیں اور اس کا استعمال دن میں دو بار کریں جس سے یہ تیزی سے وزن کم کرتا ہے-
 
شہد اور لیموں کے ساتھ
وزن کم کرنے کے لیے ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اور 8 سے 10 سیاہ زيرے کو اچھی طرح سے پیس لیں اور اس کو پانی میں حل کر لیں اس کے بعد اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور ایک چمچ شہد ملا کر خالی پیٹ پی لیں اس سے چربی تیزی سے پگھلتی ہے-
 
2: اناج کو محفوظ رکھنے کے لیے
سیاہ زیرے کو اور نمک کو ہم وزن پیس لیں اور اس کا سفوف ایک پوٹلی میں ڈال کر اناج میں رکھ دینے سے اناج میں کیڑا نہیں پڑتا اور وہ طویل عرصے تک محفوظ رہتا ہے-
 
3: دانت درد کو دور کرنے کے لیے
چند دانے سیاہ زيرے کے ایک کپ پانی میں ملا کر اس کو ابال لیں اور اس کا قہوہ بنا کر کلیاں کرنے سے بارہ گھنٹوں تک دانت کے شدید درد میں افاقہ ہو جاتا ہے-
 
image
 
4: بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لیے
بچوں کی مٹی کھانے کی عادت یا پیٹ کے کیڑوں کی تکلیف کو ختم کرنے کے لیے زیرہ میں تھوڑی سی مقدار کی سفید سرکہ کی شامل کر لیں اور اس کے بعد اس کو دھوپ پر خشک کر لیں۔ چٹکی بھر زيرہ بچوں کو کھلانے سے نہ صرف ان کی مٹی کھانے کی عادت چھٹ جاتی ہے بلکہ ان کے پیٹ میں موجود کیڑے بھی نکل جاتے ہیں-
 
5: جلد کو بے داغ کرنے کے لیے
چہرے کی رنگت نکھارنے اور جلد پر سے داغ دھبے دور کرنے کے لیے سیاہ زيرے کو پیس کر اس کا سفوف بنا کر تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس کو منہ پر لیپ دیں اور اس کے پندرہ منٹ بعد منہ دھولیں اور جادو دیکھیں-
 
تاہم سفید زیرہ کا استعمال حد سے زيادہ کرنا ٹھیک نہیں ہوتا ہے کیوں کہ یہ معدے کے عمل کو متاثر کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: