اپنے بچوں کو بچائیں - موبائل گیمز بچوں میں دل کے دورے کا سبب بننے لگے، والدین کی آنکھیں کھول دینے والے انکشافات

image
 
آج کل ایسی خبریں سب ہی کو سننے میں ملتی ہیں کہ کم عمر افراد کی موت واقع ہو گئی کچھ افراد کے نزدیک کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں اچانک موت کا سبب دل کا دورہ قرار دیا جاتا ہے-
 
عام طور پر دل کے دورے کا سبب کچھ افراد غیر صحت مند طرز زندگی کو قرار دیتے تو کچھ کے نزدیک آج کل کی غذاؤں نے بچوں کو اتنا کمزور کر دیا ہے کہ وہ کم عمری ہی میں دل کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں-
 
جدید ترین تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف
کم عمری میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے اور اس کے سبب موت کے منہ تک جا پہنچنے کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بچوں کے دل کے سنٹر میں کی جانے والی تحقیقات میں جو انکشاف ہوئے وہ آج کل کے والدین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے-
 
image
 
عام طور پر ہر گھر میں آج کل کے دور میں بچے ہاتھوں میں موبائل فون تھامے مختلف قسم کی ویڈيو گیمز کھیلتے نظر آتے ہیں اور والدین بھی بچوں کو موبائل تھما کر بے فکر ہو جاتے ہیں کہ بچوں کی شرارتوں سے ان کی جان چھٹ چاتی ہے-
 
یہ ویڈیو گیمز جن میں پب جی یا فری فائر جیسی گیمز شامل ہیں انتہائی پر تشدد اور جوش سے لبریز ہوتی ہیں اور جن میں مگن ہو کر بچہ خود کو کسی ایسی ہی دنیا کا باسی سمجھنے لگتا ہے جو کہ جنگ لڑ رہا ہے-
 
مگر اب سڈنی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق نوجوانوں اور بچوں میں اچانک پڑنے والے دل کے دورے اور موت کا سبب کچھ اور نہیں بلکہ یہی ویڈیو گیمز ہیں ماہرین کے مطابق ان ویڈیو گیمز کو کھیلتے ہوئے جزبات اور جوش کے سبب بچوں کے خون میں ایڈرنلائن نامی خامرے کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہے اور دل کے دورے کے پڑنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال میں ان کے پاس تقریباً 22 ایسے کیسز لائے گئے جس میں بچہ ویڈیو گیم کھیلتے کھیلتے اچانک بے ہوش ہو جاتا ہے اور جب ہسپتال لایا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ دل کی بیماری کا شکار ہو چکا ہے-
 
image
 
ماہرین کی جانب سے والدین کے لیے تجویز
اس موقع پر ماہرین نے والدین کو یہ تجویز دی کہ بچوں کو ایسی پر تشدد اور جوش و جزبے سے بھرپور ویڈیو گیمز سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے دل کا معائنہ بھی باقاعدگی سے کروائیں اور اگر کسی قسم کی علامات محسوس ہوں تو فوری علاج کی طرف توجہ دیں -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: