زبان پر نمک رکھیں اور اس تکلیف سے نجات پائیں٬ 5 گھریلو ٹوٹکے جن میں آپ کے مختلف مسائل کا حل موجود ہے

image
 
اگرچہ آج کے جدید دور میں تقریباً ہر مرض کی دوا موجود ہے- لیکن بعض اوقات روزمرہ کے مسائل کے دوران ہمیں دباؤ یا مختلف اقسام کے درد سے فوری نجات کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ہمیں ایسے دواؤں عدم موجودگی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے روزمرہ کے مسائل کا حل اکثر ہمارے سامنے ہوتا ہے اور ہم 5 منٹ سے بھی کم وقت میں کسی بھی درد کو ٹھیک کرنے یا تناؤ کو دور کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کر سکتے ہیں۔ چند ایسے ہی حل ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں بھی موجود ہیں-
 
متاثرہ جگہ پر برف کا استعمال
آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد کے علاج میں مدد کرنے کے لیے برف کا استعمال سب سے قدیم اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ شدید چوٹوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی سوزش اور سوجن سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ متاثرہ جگہ پر برف لگا سکتے ہیں یا پھر آئس پیک کا استعمال بھی کرسکتے ہیں-
image
 
بھنوؤں کے درمیان مساج
پریشر پوائنٹس ہر قسم کے درد اور تناؤ سے عارضی سکون حاصل کرنے کا ایک معروف طریقہ ہے اور ان میں سے ایک ہماری بھنوؤں کے درمیان ہوتا ہے جسے ہال آف امپریشن پوائنٹ کہا جاتا ہے۔ اس جگہ پر دباؤ ڈالنا یا مساج کرنا آپ کے جسم سے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
image
 
کان کا مساج
ایک اور پریشر پوائنٹ جو جسم سے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کے لیے متحرک ہو سکتا ہے آپ کے کان میں واقع ہے۔ اپنے کان کی مالش کرنے اور اس مقام پر ہلکا دباؤ دینے سے تناؤ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
image
 
کان کا درد
کان کا درد انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے جسے برداشت کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے- لیکن اس کا ایک آسان حل بھی موجود ہے- جب یہ شکایت پیدا ہو تو ادرک کا رس (گرم زیتون کے تیل میں ادرک کے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور اس کو 5 منٹ کے لئے پکائیں، پھر نیم گرم ہونے پر اس کو چھان لیں)۔ اس تیل کو کان کی بیرونی نالی کے ارد گرد لگانے سے درد میں آرام آسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس تیل سے کان کے صرف بیرونی حصوں کی مالش کرنی ہے- ادرک میں سوزش دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کان کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
image
 
زبان پر نمک رکھیے
اگر آپ اپنی پریشانی کو کم کرنے کا کوئی فوری اور آسان طریقہ چاہتے ہیں تو اپنی زبان پر نمک ڈالیں۔ یہ چھوٹا سا طریقہ آپ کی پریشانی سے آپ کی توجہ ہٹا سکتا ہے اور آپ کے حواس کو مصروف کر کے آپ کو پرسکون کر سکتا ہے۔ لیکن یہ آپ کو پیاسا بھی بنا سکتا ہے جو آپ کو پانی پینے پر مجبور کر دے گا۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: