رات کو سوتے وقت پیروں میں سنسناہٹ نے کیا سونا دشوار، جانیں اس کی وجوہات آرام کے طریقے

image
 
ہم میں سے اکثر افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ دن بھر تو صحت مند انسان کی طرح بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں لیکن یہی لوگ رات ہوتے ہی جیسے ہی بستر پر سونے کے لیۓ لیٹتے ہیں ان کی ٹانگوں میں عجیب قسم کی بے چینی شروع ہو جاتی ہے اس بیماری کو ریسٹ لیس لیگس سنڈروم کہتے ہیں-
 
ریسٹ لیس لیگس سنڈروم
اس بیماری میں جب انسان سونے کے لیے لیٹتا ہے تو وہ بار بار لاشعوری طور پر اپنے پیر اور ٹانگیں مستقل طور پر ہلاتا رہتا ہے- ٹانگوں کی بے چینی کی اس بیماری میں مبتلا شخص کے حوالے سے ایسی کوئی شرط نہیں ہوتی ہے کہ وہ لیٹا ہوا ہے یا بیٹھا ہوا ہے- تاہم شام ہوتے ہیں اس کی یہ علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور اس وجہ سے رات کی نیند بار بار ٹوٹتی ہے اور بعض اوقات تو سونا بھی محال ہوجاتا ہے-
 
اس بیماری کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ صبح ہوتے ہی یہ تمام علامات ایسے غائب ہوجاتی ہیں جیسے کہ پہلے کبھی تھی ہی نہیں۔ یہ بیماری کسی بھی عمر کے لوگوں میں کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ کبھی اس کی علامات بہت شدت سے ظاہر ہوتی ہیں اور کبھی یہ ہفتوں مہینوں بھی ظاہر نہیں ہوتی ہے-
 
image
 
ٹانگوں میں بے چینی کی بیماری کی علامات
اس بیماری کی بنیادی علامات میں پیروں کو مستقل حرکت کرتے رہنے کی خواہش کے ساتھ ساتھ پیروں میں عجیب سی سنسناہٹ کا ہونا
آرام کے لیے بیٹھتے یا لیٹتے ہی پیروں کی حرکت کا بڑھ جانا
پیروں کو حرکت دینے سے سنسناہٹ میں کمی واقع ہونا
جن افراد میں یہ علامات ہوتی ہیں وہ اپنے پیروں میں یہ تکالیف بھی محسوس کر سکتے ہیں
پیروں میں خارش، جلن، سن ہو جانا، درد کی تیز لہر کا محسوس ہونا شامل ہیں یہ علامات بعض اوقات شدید بھی ہو جاتی ہیں-
 
ٹانگوں میں بے چینی کی بیماری کی وجوہات
اس بیماری کی بنیادی وجوہات کا تو ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے مگر کچھ تحقیقات کے مطابق یہ بیماری موروثی بھی ہو سکتی ہے- مگر بعض اوقات اس بیماری کی وجہ کچھ خطرناک بیماریوں کا سائڈ افیکٹ بھی ہو سکتا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں-
 
خون کی کمی، پارکنزم، گردوں کی بیماریاں، ذیابیطس، پیریفرل نیورو پیتھی ایسی بیماریاں ہیں جن میں مبتلا افراد ٹانگوں کی بے چینی کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں-
 
image
 
اس کے علاوہ بعض اوقات کچھ ادویات کا سائڈ افیکٹ اس بیماری کاباعث ہو سکتے ہیں جیسے متلی ختم کرنے والی دوا، نزلہ زکام کی دوائیں ، الرجی کی دوائيں شامل ہیں-
 
ٹانگوں کی بے چینی میں آرام
اس بیماری سے آرام کے لیے ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہوتا ہے اس کے علاوہ پیروں پر تیل سے مساج بھی کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے- کیفین والی اشیا کے استعمال سے پرہیز بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ان تمام طریقوں کو استعمال کر کے رات کی نیند کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: