کہیں آپ بھی تو یہ غلطیاں نہیں کرتے۔۔۔ورزش کے بعد کیا کھانا آپ کو نقصان پہنچاسکتا ہے؟

image
 
سلمان روز باقاعدگی سے ورزش کرتا لیکن کڑی محنت کرنے کے بعد بھی اس کا وزن مسلسل بڑھتا جارہا تھا جس نے سلمان کی تشویش میں اضافہ کردیا تھا اور اس نے اپنی ورزش کے اوقات بھی بڑھا دیئے- لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔سلمان سمجھنے سے قاصر تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ باقاعدہ ورزش کے باوجود اس کا وزن کم نہیں ہورہا اور اس کو فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہورہا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ ورزش کے بعد کون کون سے کھانے آپ کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
 
کاربوہائیڈریٹ
جب ورزش کے بعد کی غذائیت کی طرف آتے ہیں تو اس میں کاربوہائیڈریٹ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور زیادہ گندم کے بجائے پھلیوں اور سبزیوں کے ساتھ روٹی کا استعمال کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
image
 
مشروبات
ورزش کے بعد اکثر لوگ کھلاڑیوں کیلئے بنے مشروبات کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شوگر اور کیمیکل سے بھرے مشروبات اور دودھ سوڈا یا ملک شیک آپ کو زیادہ فائدہ نہیں دے سکتا بلکہ اگر آپ ناریل کا پانی استعمال کرکے بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
image
 
نمکین کھانا
ورزش کے بعد اکثر لوگ آلو کے خستہ اور کرارے چپس کی طرف بھاگتے ہیں کیونکہ جب آپ کو پسینہ آتا ہے تو جسم سے پانی اور پوٹاشیم خارج ہوجاتا ہے- لیکن یہ چپس آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں تاہم اگر آپ ورزش سے پہلے کیلا کھائیں تو آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
image
 
کیفین
کچھ لوگ ورزش سے پہلے کافی یا چائے کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔ درحقیقت یہ کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے اور خاص طور پر صبح کے وقت بہت ضروری توانائی کو فروغ دے سکتا ہے۔ تاہم ورزش کے بعد کیفین کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کرتا ہے اور تناؤ بڑھا دیتا ہے۔
image
 
سوڈا
ورزش کے بعد پیاس لگنا معمول کی بات ہے لیکن اگر یہاں آپ میٹھے مشروب یا سوڈا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کو پھلائے اور جسم میں پانی کی کمی پیدا کرے گا اس لئے اگر آپ کو ورزش کے بعد سوڈا پینے کے بجائے سادہ پانی استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
image
 
میٹھا
ورزش کے دوران زیادہ مشقت کی وجہ سے آپ کے جسم میں تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے اور آپ جسم میں شوگر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیک یا دوسری میٹھی چیز کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ آپ کو فوری تو لذت دے سکتی ہیں لیکن زیادہ مقدار میں میٹھا کھانا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
image
 
زیادہ فائبر والی غذائیں
ورزش کے بعد زیادہ فائبر والی غذائی بھی آپ کے جسم میں نقصان دہ اثرات کا سبب بن سکتی ہیں ، بہتر یہ ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال ورزش کے بعد نہ کیا جائے تاہم عام اوقات میں فائبر والی غذاء استعمال کی جاسکتی ہے۔
image
 
مصالحہ دار کھانے
ہمارے کھانوں میں اکثر تیل اور مصالحوں کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے لیکن ورزش کے بعد مصالحہ دار کھانے آپ کے نظام انہضام کو متاثر کرسکتے ہیں اس لئے آپ مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کئے بغیر ورزش کے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔
image
 
بھاری پروٹین
ورزش کرنے کے بعد اکثر لوگوں کو بھوک کا احساس بڑھ جاتا ہے اور وہ بھاری غذاء کی طرف راغب ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ایسے میں گوشت کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ اپنی ورزش اور ساری محنت ضائع کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بھوک ہے تو چاول یا ہلکی غذاء کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔
image
 
تلی ہوئی خوراک
آپ جہاں ورزش کر کے اپنی جسم کو فٹ بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہیں تلی ہوئی اشیاء آپ کی محنت پر پانی پھیرنے کے ساتھ آپ کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔اگر آپ بھی تلی ہوئی اشیاء استعمال کرنے کے عادی ہیں تویہ عادت فوری ختم یا کم کردیں کیونکہیہ آپ کو ہاضمے کی خرابی، چربی اور مختلف امراض کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: