بخار، بڑے بڑے دانے۔۔۔ بچوں میں ٹماٹو فلو کے نام سے دریافت ہونے والی نئی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

image
 
کورونا کی وباء کا زور کم ہونے کے بعد دنیا میں نئی نئی بیماریوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، حال ہی میں بھارت میں سامنے آنے والے ٹماٹو فلو نے درجنوں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد اس نئی بیماری کے حوالے سے تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 
ٹماٹر فلو کیا ہے؟
ٹماٹر فلو ایک نامعلوم بخار ہے جس کے زیادہ تر کیسز بھارتی ریاست کیرالہ میں سامنے آرہے ہیں، اس سے چھوٹے بچے زیادہ متاثرہ ہوسکتے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بیماری وائرل بخار ہے،چکن گونیایا ڈینگی بخار کا اثر ہے۔
 
ٹماٹر بخار کی علامات
ٹماٹر فلو کا شکار ہونے بچوں کو تقریباً ٹماٹر کے سائز کے دانے ہوتے ہیں، جلد میں جلن ہوتی ہے، زبان پر پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ کچھ مریضوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پھوڑے سے کیڑے بھی نکلتے ہیں۔ تیز بخار، چھالے، تھکاوٹ، جوڑوں کا درد، پیٹ میں درد، متلی، قے، اسہال، کھانسی، چھینک، ناک بہنا ٹماٹر کے سائز کے دانے، منہ میں جلن، ہاتھوں، گھٹنوں، کولہوں میں تکلیف ٹماٹر فلو کی اہم علامات ہیں۔
 
image
 
کیا یہ پھیل سکتا ہے؟
عام فلو کی طرح ٹماٹو فیور بھی متعدی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ متاثرہ بچے کو الگ تھلگ رکھنا ہے۔ بچوں کو فلو کی وجہ سے ہونے والے چھالوں کو کھرچنے سے روکنا ضروری ہے۔ مناسب آرام اور حفظان صحت کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔ متاثرہ افراد کے ذریعے استعمال ہونے والے برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کو صاف کرنا ضروری ہے تاکہ فلو کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
 
ٹماٹر بخار خود کو محدود کرنے والا فلو ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو علامات وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ بچے کو ہائیڈریٹ رکھا جائے اور اگر کوئی علامت ہو تو اس کے بارے میں ڈاکٹر سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔
 
image
 
احتیاطی تدابیر
طبی ماہرین ٹماٹو فلو کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی رائے نہیں دے سکے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ہلکی غذاء اور خراش سے بچنا چاہیے، دوسرے لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔ مریض اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے لیے صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: