مرد کہستانی محسن قوم چوہدری رحمت علی

 عابد مختار گجر
زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں سوسائٹی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور ائرپورٹ سوسائٹی کے سینئر ممبر انجینئر افتخار احمد چوہدری کی خواہش پر انڈر پاس روڈ کا نام شاہراہ چوہدری رحمت علی رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہوں چوہدری رحمت علی لفظ پاکستان کے خالق تھے یوں تو چودھری رحمت علی کی تحریک پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں لیکن آج ہم جس آزاد پاک وطن میں رہے ہیں اس کا نام پاکستان چوہدری رحمت علی نے تجویز کیا تھا __چند دن پہلے مجھے ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرنل ریٹائرڈ سعد اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ساتھ انجینئر افتخار احمد چوہدری کی عیادت کرنے کے لیے ان کے گھر پر تشریف لائے تھے اور اس ملاقات میں میں ایڈوکیٹ طاہر جمیل بٹ صاحب سیکرٹری سوسائٹی جاوید خان صاحب جائنٹ سیکرٹری محب اللہ خان سردار عرفان ڈاکٹر اصغر رانجھا جاوید انور ایئرپورٹ سوسائٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا سلامت اور سابق صدر چوہدری عابد مختار بھی موجود تھے اس دوران سینئر سیاستدان اور ایئرپورٹ سوسائٹی کے سینئر ممبر انجینئر افتخار احمد چوہدری نے سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اس موقع پر انہوں نے کرنل ریٹائرڈ سعد اللہ بنگش اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مینیجمنٹ کے ساتھیوں سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں اپنی ذات کے لیے آپ لوگوں سے کچھ بھی نہیں مانگتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑکوں اور شاہرات کو تحریک آزادی پاکستان کے ہیروز نام سے منسوب کیا جائے اور اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والے پاکستان کے ادیب لکھاری اور شعراء کھلاڑیوں اور قومی حوالے سے جن لوگوں نے بھی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کو بھی اس لسٹ میں شامل کیا جائے انجینئر افتخار احمد چوہدری صاحب نے چوہدری رحمت علی کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ جس لفظ کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں اور جس شخص نے ہمیں یہ لفظ دیا ہے وہ عظیم شخصیت آج بھی انگلینڈ کے قبرستان میں امانتن دفن ہیں اور ان کے جسد خاکی کو پاکستان میں لانے کے لیے میں آج تک ایک تحریک چلا رہا ہوں اور اس سلسلے میں ایک تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی تحریری وعدہ لیا ہے اور صدر پاکستان عارف علوی سے بھی سے بھی اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملاقات کی ہی تاکہ تحریک پاکستان کے عظیم ہیرو چوہدری رحمت علی کہ جسد خاکی کو پاکستان لایا جا سکے لہذا میری اس قومی لیول کی کاوش اور جدوجہد میں میں ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی بھی ابھی اپنا حصہ ڈالے اور تحریک آزادی کے ہیرو اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کے نام سے ایک شاہراہ کو منسوب کیا جائے۔ جس پر ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرنل ریٹائرڈ سعد اللہ بنگش نے انہیں یقین دلایا ان شاء اللہ ان کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور چوہدری رحمت علی کے حوالے سے شہراہ کو منسوب کرکے ہم اچھی روایت کا آغاز کریں گے اور آج کرنل ریٹائرڈ سعد اللہ بنگش صاحب نے اور ان کے ساتھیوں نے اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے جس پر میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں___ چوہدری عابد مختار سابقہ صدر ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی

 

Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry
About the Author: Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry Read More Articles by Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry: 417 Articles with 283849 views I am almost 60 years of old but enrgetic Pakistani who wish to see Pakistan on top Naya Pakistan is my dream for that i am struggling for years with I.. View More