بے اولاد افراد کے مسائل کے حل میں مددگار، ہر روز سستی سی چیز پیاز کا استعمال اس خاص طریقے سے کریں اور کمال دیکھیں

image
 
ہمارا باورچی خانے میں اگرچہ مصالحے ۔ سبزیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ کھانا بنانے کے دوران استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ طبی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ان اشیا میں ایسے اثرات موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال سے بڑے بڑے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے-
 
پیاز کے استعمال کے جادوئی فوائد
پیاز ہمارے باورچی خانے میں عام استعمال کی سبزی ہے جس کو کھانے کے پکانے کے دوران استعمال کے ساتھ ساتھ سلاد میں کچا بھی کھایا جاتا ہے- زبان کے ذائقے کے ساتھ ساتھ یہ سبزی بہت سارے طبی مسائل کا بھی حل اپنے اندر پوشیدہ رکھتی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے-
 
بے اولاد افراد کے لیے
بے اولاد جوڑوں کی اس نعمت سے محرومی کا ایک سبب مردوں کی مردانہ طاقت کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے جس کے علاج کے لیے ڈاکٹر حضرات مختلف ادویات اور سرجریز تجویز کرتے ہیں- ایسے افراد اگر ہر روز  پیاز کا جوس پی لیں تو اس سے ان کی اس کمزوری کا خاتمہ ممکن ہوسکتا اور اولاد ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے-
 
نکسیر پھوٹنے والے افراد کے لیے
پیاز میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور بائیو فلینائيڈ موجود ہوتے ہیں جن افراد کے ناک سے اکثر خون جاری ہو جاتا ہے یا نکسیر پھوٹتی ہے- ایسے افراد کو چاہیے کہ پیاز کو کاٹ لیں اور دن میں دو سے تین بار اس کو سونگھیں اس کے سونگھنے سے ناک کے اندر کی کمزور نسوں کو طاقت ملتی ہے اور نکسیر پھوٹنے کا عمل رک جاتا ہے-
 
image
 
موڈ کو بہتر بناتا ہے
پیاز کا اہم جز فولیٹ ہوتا ہے جو کہ وٹامن بی 9 کا دوسرا نام ہوتا ہے یہ وٹامن ڈپریشن کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اس کے استعمال سے ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے اور یہ ڈپریشن کا سبب بننے والے اجزا کو تحلیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کچے پیاز کو کھانے کے ساتھ سلاد کی صورت میں کھانے سے انسان کو ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے اور تازگی ملتی ہے-
 
دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہے
سلاد میں کچے پیاز کو چبانا دانتوں کی صحت کے لیے بھی کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے- پیاز کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے- اس وجہ سے اس کو روزانہ کچھ منٹ تک چبانے سے منہ میں دانتوں کے درمیان موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے دانتوں کے اندر کیڑا لگنے کا عمل رک جاتا ہے-
 
نزلہ زکام سے نجات دلاتا ہے
عام طور پر موسم کے بدلنے کی صورت میں گلے میں خراش اور نزلہ زکام کی شکایت ہونا ایک عام سی بات ہے جس کے لیے لوگ مہنگے کھانسی کے سیرپ استعمال کرتےہیں لیکن اس کے سائڈ افیکٹ دیگر مسائل کا شکار کر سکتے ہیں- اس کی جگہ پر پیاز کا سیرپ بنا کر دن مین تین ٹائم اس کے دو چمچ پینے سے نہ صرف فلو ، نزلہ زکام سے آرام ملتا ہے بلکہ یہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ مضر اثرات سے بھی پاک ہوتا ہے- پیاز کا سیرپ بنانےکے لیے ایک پیاز کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ ہیں اور اس کو ایک گلاس پانی میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کے لیے بھگو لیں اس کے بعد اس کو چھان کر کسی بوتل میں ڈال لیں اور اس کا استعمال ہدایات کے مطابق کریں-
 
image
 
کان کے درد کے لیے
کان کے اندر بعض اوقات انفیکشن کی صورت میں درد ہو جاتا ہے یہ درد بہت شدید اور تکلیف دہ ہوتا ہے اس کے لیے ایک پیاز کو لے کر ایک گلاس پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پیاز بالکل نرم نہ ہو جائے اس کے بعد ململ کے کپڑے مین اس پیاز کو نچوڑ لیں- نکلنے والے عرق کو ٹھنڈا ہونے پر دو سے تین قطرے دکھتے ہوئے کان میں ٹپکائیں چند ہی منٹوں میں درد سے نجات پائیں-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: