ناک پر چنے کا دانہ نکل آيا تو یہ لگائیں، ناک اور کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے

image
 
لڑکیوں کے لیے ناک اور کان چھدوانا فیشن کے علاوہ معاشرتی طور پر بھی بہت اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اکثر لڑکیاں کم عمری ہی میں کان چھدوا لیتی ہیں اور تھوڑا بڑا ہونے کے بعد عام طور پر ہمارے مشرقی معاشروں میں شادی سے قبل ناک چھدوانا بہت اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے-
 
مگر چونکہ ان جگہوں پر دوران خون کم ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر اوقات ناک اور کان چھدوانے کے زخم بگڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات تو نوبت یہاں تک آجاتی ہے کہ مجبوراً ان زخموں کو بھروانے کے لیے بالیاں اتار کر ان کو بند بھی کروانا پڑ جاتا ہے-
 
ناک اور کان چھدوانے کے زخم خراب ہونے کی علامات
اگر ناک اور کان چھدوانے کے بعد اس زخم میں بیکٹیریا داخل ہو جائيں تو اس کی وجہ سے اس زخم میں انفیکشن ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ بعض اوقات کان اور ناک میں ڈالی جانے والی بالی سے بھی الرجی کے سبب انفیکشن ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں-
 
ناک اور کان کے خراب ہونے کی کچھ علامات اس طرح سے ہو سکتی ہیں
ناک، کان کے چھدوانے کی جگہ پر گرمی محسوس ہونا
زخم کی جگہ پر سرخی یا سوجن کا ہونا
زخم کی جگہ سے پیپ کا نکلنا
زخم کی جگہ پر چنے کے دانے جیسا ابھار بن جانا
بخار
 
image
 
ناک، کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے اقدامات
ناک کان چھدوانے سے قبل کچھ ایسے اقدامات ضروری ہیں جن کو انجام دے کر زخموں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے- ناک کان کو چھدوانے سے قبل بڑی بوڑھیوں کی کچھ ہدایات کو اگرچہ میڈیکل کے حوالے سے تو ثابت نہیں کیا جاتا مگر سینہ بہ سینہ چلی آنے والی یہ روایات بھی تجربات کی بھٹی میں پکنے کے بعد مستند ترین ہوتی ہیں ایسے ہی کچھ ٹوٹکے ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
ناک کان معتدل موسم میں چھدوانے چاہیے
اس حوالے سے بزرگوں کا یہ ماننا ہے کہ برسات کے موسم میں ناک کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے- اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے موسم میں بھی ناک اور کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے- اس کے علاوہ شدید سردی کا موسم بھی ناک کان چھدوانے کے لیے مؤثر نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے درمیانے موسم میں ناک کان چھدوانے چاہیے-
 
ہانڈی کا پسینہ لگانا
کھانا بناتے ہوئے ہانڈی کا جو پسینہ اس کے ڈھکن پر جمع ہو جاتا ہے اس کو زخم پر لگانے سے بھی زخم جلد بھر جاتا ہے-
 
ہلدی والا تیل لگانا
ناریل کے تیل میں ہلدی مکس کر کے لگانے سے بھی یہ زخم جلد بھر جاتا ہے-
 
image
 
نمک والے پانی سے صفائی کرنا
نمکین پانی سے ناک اور کان کے چھدوانے کے زخم کو دھونے سے بھی بیکٹیریا یہاں پر جمع نہیں ہو سکتے ہیں اس وجہ سے زخم جلد بھر جاتا ہے-
 
مشین کا تیل لگانا
ناک کان چھدوانے کے بعد سلائی مشین کا تیل زخم پر لگانے سے بھی زخم تیزی سے بھرتا ہے-
 
چنے یا دالیں کھانے سے پرہیز
بڑے بوڑھوں کے مطابق اگر ناک پر چنا بنانے سے بچانا ہے تو اس کے لیے کچھ دن تک دہی، چنے اور دالیں کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے-
 
امید ہے یہ تمام ٹوٹکے انجام دینے سے زخم تیزی سے بھر سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: